جہلم کے علاقے دینہ میں ضلعی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیا ہے۔ منگلا روڈ پر کارروائی کے دوران افغان شہریوں کی چار دکانیں سیل کر دی گئیں۔ یہ دکانیں ایسے افراد کی تھیں جو پہلے ہی ملک بدر ہو چکے ہیں۔
تاہم یہ کاروبار مقامی فرنٹ مین کے ذریعے غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے تھے۔ انتظامیہ نے سیل کی گئی تمام دکانوں کو اب نیلامی کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
سیل ہونے والے کاروباروں میں کپڑے، ڈرائی فروٹ اور سپر اسٹور کی دکانیں شامل ہیں۔ ان دکانوں کے مالکان میں فضل حق، جمال خان اور تاج خان شامل ہیں۔
غیر قانونی سرگرمیاں
اطلاعات کے مطابق ان مراکز کو غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال کرنے کا شبہ ہے۔ کاروبار سے کمائی گئی رقوم مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے باہر بھیجی جاتی تھیں۔
یہ کارروائی غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف جاری ملکی مہم کا حصہ ہے۔ اس سے قبل مانسہرہ، صوابی، خیبر اور چکوال میں بھی ایسی جائیدادیں ضبط ہو چکی ہیں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے۔ صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے افراد کو کاروبار کی اجازت دی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر کاروبار چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دیکھیے: چکوال میں افغان شہریوں کی دکانوں کی نیلامی: افغان سفارتی وفد کا انتظامیہ سے رابطہ