اسام آباد: تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے جی ڈی پی کی شرح 3.4 فی صد سے کم ہو کر 3.2 فی صد ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے معاشی استحکام کے لیے شرح سود میں کمی کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کے بعد شرح سود کو 6 فیصد تک لایا جائے۔
تھنک ٹینک کے مطابق سیلاب کے بعد شرح سود کو گیارہ فیصد پر برقرار رکھنا ناقابل برداشت ہوگا، حالیہ سیلاب کی وجہ سے جی ڈی پی کی شرح 3.4 فیصد سے کم ہو کر 3.2 فی صد ہونے کا امکان ہے جبکہ خسارے میں بھی ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تک کے اضافے کا خدشہ ہے۔
معاشی تھنک ٹینک کے مطابق معاشی استحکام کے لیے صنعتی ترقی اہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے، حالیہ سیلاب کے باعث زراعت کے نقصانات کا بھی صنعتی شعبہ ازالہ کر سکتا ہے۔
تھنک ٹینک کے مطابق سیلاب سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا، کسان مایوس ہوچکے ہیں، تھنک ٹینک کی رپوٹ کے مطابق چاول میں ساٹھ فیصد اور گنے کی فصل تیس فیصد تک تباہ ہو چکی ہے، جبکہ زراعت سے واابستہ افراد کا بھی معاشی طور پر سنبھلنے میں کافی وقت درکار ہوگا۔
دیکھیں: سیلاب سے زرعی شعبے کی کمر ٹوٹ گئی، ملکی معیشت کو 1.4 ارب ڈالرز کا نقصان