طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

ٹیلی گراف کے پاکستانیوں کے خلاف گروومنگ گینگ الزامات اور سرکاری اعداد و شمار

گزشتہ سال بچوں کے خلاف گروہی جنسی جرائم کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 224 ملزمان سفید فام اور 22 مشتبہ افراد پاکستانی نژاد تھے جوکہ ٹیلی گراف کے مضمون کو مسترد کرتے ہیں
گزشتہ سال بچوں کے خلاف گروہی جنسی جرائم کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 224 ملزمان سفید فام اور 22 مشتبہ افراد پاکستانی نژاد تھے جوکہ ٹیلی گراف کے مضمون کو مسترد کرتے ہیں

ٹیلی گراف کے مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کے خلاف گروہی جنسی جرائم میں ملوث زیادہ تر پاکستانی مسلمان ہیں اور انہیں ایشین قرار دے کر چھپایا جا رہا ہے

October 24, 2025

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں ایک مضمون شائع کیا ہوا جس میں پاکستانی نژاد برادری پر گروہی جنسی جرائم (گروومنگ گینگز) کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں، تاہم ٹیلی گراف کا دعوی اور سرکاری اعداد و شمار متضاد نظر آرہے ہیں۔

ٹیلی گراف کے مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کے خلاف گروہی جنسی جرائم میں ملوث زیادہ تر پاکستانی مسلمان ہیں اور انہیں ایشین قرار دے کر چھپایا جا رہا ہے۔ مضمون میں یہ کہا گیا کہ سیاسی وابستگیوں نے ان جرائم کو عرصۂ دراز تک سامنے لانے سے روکے رکھا۔

سرکاری اعداد و شمار

دیکھا جائے تو برطانوی حکام کے 2023 کے اعداد و شمار اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں گزشتہ سال بچوں کے خلاف گروہی جنسی جرائم کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 224 ملزمان سفید فام تھے، جبکہ 22 مشتبہ افراد پاکستانی نژاد تھے۔

تقریباً 70 فیصد ملزمان سفید فام تھے، جبکہ پاکستانی نژاد محض 6.9 فیصد تھے۔
حکام کا مؤقف ہے کہ کسی ایک مخصوص نسل یا قومیت کو اجتماعی طور پر مورد الزام ٹھہرانا قطعاً درست نہیں ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل

ماہرینِ سماجیات اور انسانی حقوق کے کارکنان نے ٹیلی گراف کے متنازعہ مضمون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو گروومنگ گینگز سے جوڑنا لاکھوں قانون پسند، مزدور اور معصوم پاکستانیوں کے خلاف تعصب کی فضا بنانے کی سازش ہے۔ اس موقع پر ماہرین کا کہنا ہے مذکورہ جرائم کو کسی قوم یا مذہب سے جوڑنا دراصل اصل مجرموں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اور چند افراد کے جُرم کی وجہ سے پورے قوم، قبیلے کو موردِ الزام ٹھہرانا بھی ناانصافی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیلی گراف جیسے معتبر اخبار کو ایسے متنازعہ اور بے بنیاد خبر شائع کرنے سے پہلے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے تحقیق کرنی چاہیے۔ تاکہ کسی بھی مذہب اور قوم کو بلاوجہ بدنام نہ کیا جائے۔

دیکھیں: برطانیہ میں بلوچ نیشنل موومنٹ کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

متعلقہ مضامین

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *