لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 زخمی

حوثیوں کے سعودی عرب کے 3 شہروں پر میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 افراد زخمی، 7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
حوثیوں کے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے

سعودی عرب کے خمیس مشیط، ابہا اور طائف پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 افراد زخمی ہوگئے، کئی شہری املاک کو نقصان پہنچا۔

September 15, 2026

سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، ابہا اور طائف پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ حملوں میں 7 رہائشی مکانات اور 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے شہری آبادیوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

ترکی المالکی کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی سے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ تاہم حملوں سے کئی رہائشی مکانات اور گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا حوثیوں کی مسلسل کارروائیوں کا حصہ ہے۔

سعودی اتحاد کا جواب دینے کا اعلان

سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ اتحاد ملک کی خودمختاری، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر جواب دے گا۔

ان کے مطابق سعودی عرب کا ممکنہ ردعمل اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ہوگا۔

ترکی المالکی نے مزید کہا کہ سعودی اتحاد مزید حملوں کی روک تھام کے لیے تمام ضروری فوجی اقدامات کرے گا۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ خطے میں جاری وسیع تر جنگ کے باعث بحیرہ احمر اور خلیجی علاقے کی سکیورٹی صورتحال بھی حساس ہے۔

دیکھیے: حوثی باغیوں کا بڑا حملہ: بحیرہ احمر کے دو اہم جزیروں پر کنٹرول حاصل کر لیا

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *