بھارتی صحافی اجے شکلا نے کلگام، پلوامہ اور پہلگام واقعات پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حیدر حیات خان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلگام واقعے کے فوراً بعد بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگا دیا گیا۔
اجے شکلا کے مطابق بھارتی میڈیا نے لطیف بٹ کو کبھی ٹی آر ایف اور کبھی لشکر طیبہ سے جوڑا، لیکن بعد میں اس کا تعلق جموں کشمیر یوتھ سے بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات لگانے سے پہلے مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پلوامہ اور پہلگام واقعات میں بھی پاکستان پر فوری الزام لگایا گیا۔ اجے شکلا نے سوال اٹھایا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی موجودگی میں کلگام میں فائرنگ کیسے ہوئی؟ ان کے مطابق یا تو بھارتی سکیورٹی ادارے ناکام ہیں یا ان واقعات کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی ہے۔
دیکھیے ؛ بھارتی میڈیا کا دفاع ناممکن، بھارتی ماہر نے پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا





