کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

ایران کی جوابی کارروائی، امریکی طیاروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب نے اردن کے عقبہ ایئرپورٹ اور کویت کے علی السالم ایئربیس پر امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بھی دھماکوں سے متاثر۔
ایران کی جوابی کارروائی، امریکی طیاروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کی پاسداران انقلاب کا اردن اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملوں کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں ٹینکرز متاثر، کرمانشاہ کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا گیا۔

July 20, 2026

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر موجود امریکی فوج کے سی-17 ٹرانسپورٹ طیاروں اور پی-8 نگرانی طیاروں کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ پاسداران انقلاب نے مزید بتایا کہ اردن کے موفق السلطی (الازرق) ایئربیس پر امریکی افواج کے زیرِ استعمال 20 ہینگرز بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ایک اور بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے علی السالم ایئربیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح علیحدہ حملوں میں فضائی ساز و سامان کے گودام اور ایم کیو-9 ڈرونز کے ہینگر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے کئی طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے بتایا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر دھماکوں کے باعث رک گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز امریکی دباؤ کے تحت اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جب تک خطے میں امریکی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز تیل، گیس یا دیگر تجارتی سامان کی محفوظ ترسیل کے لیے غیر محفوظ رہے گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ کے شہر اسلام آبادِ غرب کے قریب بھی ایک ایم کیو-9 ڈرون مار گرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کی مدد سے نشانہ بنایا۔

دیکھیے: امریکہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایران پر حملے کر رہا ہے، پاسدارانِ انقلاب

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *