"> اسحاق ڈار کے وزرائے خارجہ سے رابطے

اسحاق ڈار کے ازبکستان اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے رابطے

اسحاق ڈار کے ازبکستان اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے رابطے، ایس سی او، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر اہم گفتگو۔
اسحاق ڈار کے ازبکستان اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے رابطے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پاکستان، ازبکستان اور مالدیپ نے دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

November 2, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں علاقائی صورتحال، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے معاملات اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے گفتگو کے دوران ازبکستان کو 2026-27 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئرپرسن شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ازبکستان کو مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبک وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتھشام آدم سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کی وزیر خارجہ نے اپنے صدر اور وفد کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دولت مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

امریکی صحافی ٹکر کارلسن کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران کے خلاف جوہری حملے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ممکنہ ہدف پکیکس ماؤنٹین بتایا گیا ہے۔

November 2, 2026

بین الاقوامی رپورٹس نے طالبان کے عادلانہ حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا، جہاں امر بالمعروف قوانین اور جابرانہ پالیسیوں کے ذریعے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

November 2, 2026

ایل پی جی کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ، اوپن مارکیٹ میں پہلے ہی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت جاری۔

November 2, 2026

خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران 72 ارب روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں، ترقیاتی فنڈز میں گڑبڑ اور غیر ملکی قرضوں کے نامکمل ریکارڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

November 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *