لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم 'فتنہ ہندوستان' کے متعدد کارندوں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ، نوشکی، ژوب، کیچ اور خضدار میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

June 3, 2026

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں مستونگ، نوشکی، ژوب، کیچ اور خضدار کے علاقوں میں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر ان اضلاع میں انتہائی مؤثر کارروائیاں کیں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان سے بتایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد ملک میں تخریب کاری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دھماکہ خیز مواد

کامیاب آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے مسمار کیے گئے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے مواد میں پہلے سے تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں، جنہیں فورسز نے قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ فورسز نے تمام علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور کسی بھی دوسرے ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز اب بھی جاری ہیں۔

دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ سکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور امن کو نشانہ بنانے والی غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی ہر قسم کی دہشت گردی کا ملک سے مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا اور اس مقصد کے حصول تک سیکیورٹی فورسز اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔


دیکھیے:
افغانستان کے اسلحہ ذخائر پر پاکستان کا عالمی سطح پر اظہارِ تشویش، فوری اقدامات کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *