ٹوٹے راستے، غیر محفوظ اسکول اور ناقص نکاسی آب، عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مفادات پر کڑی تنقید۔

September 16, 2026

عوامی رائے نئے صوبوں کے حق میں ہو تو کوئی حکومت مستقل رکاوٹ نہیں بن سکے گی، اہم مؤقف سامنے آ گیا۔

September 16, 2026

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا، صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔

September 16, 2026

او آئی سی نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثی ڈرون کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

September 16, 2026

کوانٹم ویلی پاکستان کے تحت اسلام آباد میں اہم تقریب، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعتی ترقی کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

September 16, 2026

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، ڈرون حملے میں کالعدم بی ایل اے کے 7 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

September 16, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع خضدار اور مستونگ میں سییورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ بارود سے بھری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی خضدار اور مستونگ میں انٹیلی جنس کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اور بارود سے بھری گاڑیاں تباہ۔

July 31, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اضلاع خضدار اور مستونگ میں الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں بارود سے بھری دو گاڑیاں اور سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد تباہ کر کے دہشت گردی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں فورسز نے ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے۔

خضدار آپریشن

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن خضدار میں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے وابستہ عناصر کی موجودگی اور ممکنہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری دو مشتبہ گاڑیوں کا سراغ لگا کر انہیں موقع پر ہی تباہ کر دیا۔

اس کارروائی کے دوران گاڑیوں کو آپریٹ کرنے والے چار مبینہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد موقع پر مارے گئے، جس سے ایک بڑا تباہ کن حملہ ناکام ہو گیا۔

مستونگ آپریشن

دوسری جانب ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت انٹیلی جنس رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کرنے والے مبینہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی فورسز کی فوری پیش قدمی کے نتیجے میں مزید چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔ فورسز کی اس بروقت کارروائی سے علاقے میں کئی قیمتی جانوں کا بچاؤ ممکن ہوا۔

سرچ آپریشن

آئی ایس پی آر اور سکیورٹی حکام نے بتایا کہ دونوں علاقوں میں مزید مشتبہ عناصر کی موجودگی کے امکان کے پیشِ نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشنز مسلسل جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی حدود سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

دیکھیے: بلوچستان: کان میں دھماکے سے 34 اموات، دیگر مزدوروں کی تلاش جاری

متعلقہ مضامین

ٹوٹے راستے، غیر محفوظ اسکول اور ناقص نکاسی آب، عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مفادات پر کڑی تنقید۔

September 16, 2026

عوامی رائے نئے صوبوں کے حق میں ہو تو کوئی حکومت مستقل رکاوٹ نہیں بن سکے گی، اہم مؤقف سامنے آ گیا۔

September 16, 2026

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا، صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔

September 16, 2026

او آئی سی نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثی ڈرون کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

September 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *