بنوں میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، قبضے سے کابل انتظامیہ کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد۔

August 12, 2026

پاکستان نے مالی شفافیت سے متعلق امریکی رپورٹ اور بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

August 12, 2026

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

ایرانی صدر پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کو علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیدیا۔

August 12, 2026

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف عوام کا پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی

بلوچستان کے مختلف شہروں میں عوامی ریلیوں، مظاہروں اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور افغان طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کی۔
افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف عوام کا پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی

عوامی جذبات اس امر کا ثبوت ہیں کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ متحد ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

October 16, 2025

افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال حملوں کے بعد ملک بھر میں عوام نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں عوامی ریلیوں، مظاہروں اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور افغان طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے جس عزم اور بہادری سے افغان طالبان کو مؤثر جواب دیا، اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ایک شہری نے کہا، “ہم نے افغانیوں کی چالیس سال خدمت کی، مگر افسوس کہ انہوں نے مودی کی گود میں بیٹھ کر ہم پر حملہ کیا۔”

عوام نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جو اپنی ناکامی کے بعد افغانستان کو پاکستان کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ افغان طالبان نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ پاکستان کی کارروائیاں صرف دہشت گرد ٹھکانوں تک محدود رہیں، جو عالمی قوانین کے عین مطابق ہیں۔

شرکاء نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کے احسانات یاد رکھنے چاہییں، کیونکہ پاکستان نے چار دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔ ایک شہری نے کہا، “افغان طالبان کو پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ وہ کس ملک پر حملہ کر رہے ہیں — اسی ملک پر جس نے ان کے لیے اپنے دروازے کھولے تھے۔”

عوام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کو مزید طاقت اور ہمت دے تاکہ وہ دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بناتی رہے۔ شہریوں نے عزم ظاہر کیا کہ “جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا، ہم اس کی آنکھ نکال دیں گے۔”

عوامی جذبات اس امر کا ثبوت ہیں کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ متحد ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

دیکھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئندہ 48 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا

متعلقہ مضامین

بنوں میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، قبضے سے کابل انتظامیہ کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد۔

August 12, 2026

پاکستان نے مالی شفافیت سے متعلق امریکی رپورٹ اور بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

August 12, 2026

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *