"> افغانستان میں 25 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں: محسن نقوی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغانستان میں 25 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں: محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو این ہیڈ کوارٹر میں روسی اور چینی ہم منصبوں سے ملاقاتیں؛ افغانستان میں 25 سے زائد دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کا انکشاف۔
محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان میں 25 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، روس اور چین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر زور دیا۔

July 9, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت افغانستان میں 25 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، اور ان انتہا پسند گروپوں کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں روس اور چین کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران انہوں نے خطے کی مجموعی صورتحال، باہمی سکیورٹی تعاون اور سرحد پار سے ابھرتے ہوئے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

روسی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

چینی ہم منصب سےدورانِ ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی نے بارڈر مینجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کے سدِباب اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے معاونت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی مالیاتی فنڈنگ کو ہر سطح پر روکنا ناگزیر ہے اور پاکستان چین کے ساتھ اپنے سکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فورس قائم کی جا چکی ہے۔

دیکھیے: شام سے دہشت گردوں کی افغانستان منتقلی؛ بین الاقوامی سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ قرار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *