قندھار بمقابلہ کابل، ہیبت اللہ اور سراج الدین حقانی قیادت کے اندرونی اختلافات بے نقاب

طالبان کے اقتدار کا اصل بادشاہ کون؟

طالبان حکومت میں ہبت اللہ اخوندزادہ اور سراج الدین حقانی کے طاقتور حلقوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم، عسکری کمان اور مالی وسائل کی کشمکش کیا ہے؟

نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون بہا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاملے پر خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔
نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون بہا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول بھٹو پر ہوگی۔

November 18, 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے چھوٹے صوبے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نئے صوبوں کے معاملے پر خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو اس کی ذمہ داری بلاول بھٹو زرداری پر عائد ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر میں خون بہنے کی بات کی ہے، جو افسوس ناک ہے۔ ان کے مطابق ان علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو اپنے حقوق اور انتظامی اختیارات ملنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ اگر پیپلز پارٹی نے سندھ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے تو اسے نئے صوبوں کے قیام پر اعتراض کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دس صوبے بنا دیے جائیں اور دس وزرائے اعلیٰ مقرر کر دیے جائیں تو اس میں کیا حرج ہے۔

مصطفیٰ کمال نے سندھ میں گزشتہ 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے کو 18ویں آئینی ترمیم کے بعد بھی اربوں روپے کے وسائل ملے، لیکن عوام کو پینے کا صاف پانی، صحت کی سہولیات اور بنیادی شہری حقوق میسر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور شہری سہولیات کی خراب صورتحال حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھاتی ہے۔

انہوں نے کراچی کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے دورِ نظامت میں شہر میں 300 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے اور کراچی کو دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے 12 شہروں میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور میں کراچی کے مختلف علاقوں اور جزائر میں رہنے والے ہزاروں خاندانوں کو پانی فراہم کیا گیا۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے محدود مواقع میسر ہیں، جبکہ سرکاری ملازمتوں میں شہری کوٹے اور جعلی ڈومیسائل کے معاملات بھی توجہ طلب ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبے میں شہری آبادی کو ان کے جائز حقوق نہیں دیے جا رہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں اور 1973 کے آئین میں صوبوں کی تشکیل کا طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں متعدد ترامیم ہو سکتی ہیں تو انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام پر بھی بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں نئے صوبوں کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس فری پاکستان پروگرام سے متعلق بھی گفتگو کی۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے تحت شہریوں کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ مفت کی جا رہی ہے اور اسلام آباد میں اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کی اسکریننگ مکمل ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، اے سی ایل ای ڈی کے مطابق رواں سال جھڑپوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔

November 18, 2026

سعید غنی نے بلاول بھٹو کے خونریزی والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے نئے صوبوں کے مطالبے اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

November 18, 2026

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر لسانی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے کراچی کی سات نشستوں کے فارم 45 دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔

November 18, 2026

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا، حکام نے قیمتوں میں کمی اور موسم سرما میں فراہمی بہتر ہونے کی امید ظاہر کردی۔

November 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *