بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

November 10, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق “طالبان حکومت عملی اقدامات کرنے کے بجائے زبانی یقین دہانیوں پر اکتفا کر رہی ہے، جس سے دہشت گردی کے خلاف علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔”

November 10, 2025

خیبرپختونخوا کے تھانہ معیار لوئر دیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے

November 10, 2025

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 7 نومبر کو بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں کارروائی کے نتیجے میں دو افراد کو ہلاک

November 10, 2025

سرحدی تعطل نے دونوں ممالک کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں

November 10, 2025

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قونصلر خدمات کے لیے پہلے سے ملاقات کا وقت طے کریں تاکہ کام کی روانی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

November 10, 2025

بھارت افغانستان کا بہترین دوست اور صف اول کا ساتھی ہے؛ امیر خان متقی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’امریکی قبضے کے دوران اتار چڑھاؤ کے باوجود طالبان نے کبھی بھارت کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور ہمیشہ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے۔‘‘

1 min read

بھارت افغانستان کا بہترین دوست اور صف اول کا ساتھی ہے؛ امیر خان متقی

انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ ’’ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘

October 10, 2025

اسلامی امارتِ افغانستان کے وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور پانی کے انتظام سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان پانی کے انتظام اور آبپاشی کے حوالے سے تعاون کی ایک ’’ثمر آور تاریخ‘‘ موجود ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم افغانستان کی جانب سے اس تعاون کو مزید آگے بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور افغانستان کے آبی وسائل کے پائیدار انتظام میں شراکت کے لیے تیار ہیں۔‘‘

مولوی امیر خان متقی نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا، ’’یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی سمجھ بوجھ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ بھارت ہمیشہ ہمارے عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں مدد فراہم کی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ چار برسوں میں، خصوصاً زلزلوں کے دوران، بھارت پہلا ملک تھا جس نے امداد فراہم کی۔ افغانستان بھارت کو اپنا قریبی دوست سمجھتا ہے اور ہم باہمی احترام اور عوامی روابط پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔‘‘

متقی نے نئی دہلی میں اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ ان کا یہ دورہ ’’دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز‘‘ ہے۔ ان کے مطابق، ’’بات چیت اور مکالمے کے ذریعے ہم باہمی سمجھ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مشاورتی نظام قائم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر مفاہمت پیدا ہو۔‘‘

متقی نے کہا کہ ’’امریکی قبضے کے دوران اتار چڑھاؤ کے باوجود طالبان نے کبھی بھارت کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور ہمیشہ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے۔‘‘

مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھا، ’’میں دہلی آ کر خوش ہوں، اور میرا ماننا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو بڑھائے گا۔ بھارت اور افغانستان کو اپنے تعلقات اور روابط کو وسعت دینی چاہیے۔‘‘

متقی نے یقین دہانی کرائی کہ ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب ڈاکٹر جے شنکر نے ملاقات کے بعد کہا، ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ بھارت کے کابل میں قائم ٹیکنیکل مشن کو اب سفارتخانے کا درجہ دیا جا رہا ہے۔‘‘ اس اعلان کے ساتھ ہی بھارت ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے طالبان کے ساتھ براہِ راست سفارتی سطح پر تعلقات کو تسلیم کیا ہے۔


بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اسلامی امارتِ افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان اور بھارت ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف پر قائم ہیں۔

جے شنکر نے مزید کہا کہ کابل اور نئی دہلی کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف اپنے اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کریں اور انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

ذرائع کے مطابق، افغان وزیرِ خارجہ اپنے چار روزہ دورے کے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی ملاقات کریں گے اور بھارت کے چند تاریخی اور تعلیمی مراکز کا دورہ کریں گے۔

دیکھیں: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی چھ روزہ دورے بعد بھارت پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

November 10, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق “طالبان حکومت عملی اقدامات کرنے کے بجائے زبانی یقین دہانیوں پر اکتفا کر رہی ہے، جس سے دہشت گردی کے خلاف علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔”

November 10, 2025

خیبرپختونخوا کے تھانہ معیار لوئر دیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے

November 10, 2025

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 7 نومبر کو بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں کارروائی کے نتیجے میں دو افراد کو ہلاک

November 10, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *