افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

حکومت سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جس میں لانگ مارچ کی تاریخ بڑھانے اور مذاکرات جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔

October 3, 2026

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

October 3, 2026

ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

October 3, 2026

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پاکپتن سے را کے مبینہ دہشت گرد سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

October 3, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی صورت میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔

October 3, 2026

لانگ مارچ ہوا تو کے پی میں ایمرجنسی نافذ ہوسکتی ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی صورت میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔
محسن نقوی پی ٹی آئی

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے دوران محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی صورت میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔

October 3, 2026

وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ لانگ مارچ کی صورت میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے بھی اس موقف کی تائید کی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے اس صورتحال پر غور کے لیے تفصیلی مشاورت شروع کر دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومتی کمیٹی سے ہونے والی بات چیت پر شرکا کو اعتماد میں لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران وفاقی وفد نے خیبر پختونخوا حکومت کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بانی چیئرمین سے ملاقات کی شرط رکھنے پر غور کیا۔ رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ ملاقات کی اجازت ملنے پر دیگر امور طے ہو سکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ہونے والی نشست کے دوران وزیر داخلہ نے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال پر کے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی وفد نے صوبائی حکومت پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی معاملات پر توجہ دینے پر زور دیا۔

دیکھیے: حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم، کل دوبارہ بیٹھک ہوگی

متعلقہ مضامین

افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

حکومت سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جس میں لانگ مارچ کی تاریخ بڑھانے اور مذاکرات جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔

October 3, 2026

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

October 3, 2026

ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *