"> پرانی ویڈیوز کے سہارے نیا پراپیگنڈا، بھارتی پراکسیز کے دعوے بے نقاب
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پرانی ویڈیو، نیا پراپیگنڈا؛ بھارتی پراکسیز کی ناکامی چھپانے کی کوشش بے نقاب

پرانی ویڈیوز کے ذریعے نئے دعوے، بھارتی پراکسیز کا پراپیگنڈا بے نقاب، زمینی حقیقت کچھ اور نکلی۔
پرانی ویڈیوز کے سہارے نیا پراپیگنڈا، بھارتی پراکسیز کے دعوے بے نقاب

پرانی ویڈیوز کے ذریعے دہشتگردی کے نئے دعوؤں کو پراپیگنڈا قرار دے دیا گیا، بھارتی پراکسیز کی زمینی ناکامی پر سوال اٹھ گئے۔

August 27, 2026

سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز کے ذریعے دہشتگردی کے نئے دعوے سامنے آنے پر ریاستی بیانیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پراکسیز کے پاس میدان میں کوئی مؤثر گنجائش باقی نہیں رہی اور وہ پراپیگنڈے کے ذریعے اپنی موجودگی کا تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرانی ویڈیوز دوبارہ جاری کرکے دہشتگرد کارروائیوں یا کامیابیوں کے دعوے کرنا زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتا۔ ریاستی کارروائیوں میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو مسلسل نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ان کے لیے کھلے عام کارروائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ریاستی مؤقف میں کہا گیا ہے کہ ہیروف 2 کے دوران 216 دہشتگرد مارے گئے تھے، جبکہ اس کے بعد بھی مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس تناظر میں ہیروف 3.0 سے متعلق دعوؤں کو بھی محض پراپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔

بیانیے میں کہا گیا کہ میدان میں محدود ہوتی کارروائیوں کے بعد دہشتگرد عناصر پرانی ویڈیوز اور گمراہ کن دعووں کے ذریعے خوف اور بے یقینی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم ایسے حربے ان کی کمزور ہوتی عملی صلاحیت کو چھپا نہیں سکتے۔

ریاستی مؤقف کے مطابق بلوچستان کے عوام ترقی، امن اور معمول کی زندگی چاہتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف ریاستی اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیانیے میں کہا گیا کہ دہشتگردوں اور ان کے غیر ملکی سرپرستی یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیکھیے: قلات میں فتنۃ الہندوستان کی کارروائی، 3 ٹرک اور 7 ٹرانسپورٹ کارکن اغوا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *