پشاور میں سی ٹی ڈی اور پاک فوج کی بڑی کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے
پشاور میں سی ٹی ڈی اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد۔

پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

November 22, 2026

پشاور کے علاقے متنی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاسانی روڈ، ادیزی خوڑ متنی میں موجود ہیں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے سمیت سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کی سوات ٹیموں اور پاک فوج کے جوانوں نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے گھات لگائی۔ فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے شدید فائرنگ شروع کردی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا تو 3 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی، جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک پستول، 3 ہینڈ گرنیڈ، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

دیکھیے ؛ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تنازع کے حل کے لیے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کردی۔

November 22, 2026

بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کردیا، عوامی لیگ کو بھارتی پراکسی قرار دینے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *