قندھار بمقابلہ کابل، ہیبت اللہ اور سراج الدین حقانی قیادت کے اندرونی اختلافات بے نقاب

طالبان کے اقتدار کا اصل بادشاہ کون؟

طالبان حکومت میں ہبت اللہ اخوندزادہ اور سراج الدین حقانی کے طاقتور حلقوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم، عسکری کمان اور مالی وسائل کی کشمکش کیا ہے؟

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل کر دیے گئے۔
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم جیل منتقل

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے تین رہنما پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار ہونے کے بعد جیل منتقل، پولیس نے تھری ایم پی او کا مؤقف اختیار کیا۔

November 18, 2026

پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ رات پشاور ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیا تھا۔ پولیس کے مطابق انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان پولیس نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ پہنچے اور بار روم میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے تینوں رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے انہیں مرکزی گیٹ سے حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے وقت ایک صحافی نے ایس ایس پی آپریشنز سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے احکامات موجود ہیں؟ اس پر فرحان خان نے تصدیق کی کہ ان کے پاس متعلقہ احکامات موجود ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں تینوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم انصاف لائرز فورم کے وکلا نے اس وقت پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔

بعد ازاں تینوں رہنما عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ پہنچے، جہاں ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ تاہم ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ پر موجود پولیس نفری نے انہیں حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، اے سی ایل ای ڈی کے مطابق رواں سال جھڑپوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔

November 18, 2026

سعید غنی نے بلاول بھٹو کے خونریزی والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے نئے صوبوں کے مطالبے اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

November 18, 2026

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر لسانی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے کراچی کی سات نشستوں کے فارم 45 دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔

November 18, 2026

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا، حکام نے قیمتوں میں کمی اور موسم سرما میں فراہمی بہتر ہونے کی امید ظاہر کردی۔

November 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *