سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض کی جانب آنے والا حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم میزائل کا ملبہ گرنے سے املاک کو نقصان پہنچا۔
سعودی اتحاد کے مطابق جنوبی علاقے کی طرف آنے والا ایک کروز میزائل بھی تباہ کر دیا گیا۔
ریاض میں دھماکے کی آواز سنائی دینے کے بعد سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں کو خبردار کیا، تاہم کچھ دیر بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب یمن کی حوثی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں فضائی حملے کیے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر بات ہوئی۔
سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دیکھیے ؛ روس پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، ماسکو کا 1,198 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ، 4 افراد ہلاک





