مددگار یا مکار؟ گوجرانوالہ میں دوست ہی قاتل نکلے

مددگار یا مکار؟

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش کے معاملے نے دوستی اور اعتماد پر سوال کھڑا کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے اپنے دو دوست ہی قاتل نکلے۔

یمن: تعز پر فضائی حملے میں 38 افراد ہلاک، حوثیوں کا جوابی کارروائی کا اعلان

حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ تعز میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 30 جنگجو اور 8 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ یمنی حکومت نے حوثیوں کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔
تعز میں فضائی حملوں کا دعوی

تعز میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 30 حوثی جنگجو اور 8 شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ یمنی حکومت نے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا مؤقف اختیار کیا۔

September 28, 2026

حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تعز میں ہونے والے متعدد فضائی حملوں میں اس کے 30 جنگجو اور 8 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق ایک حملے میں تعز کے مویہ چوراہے پر واقع بازار اور متعدد دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ چینل نے ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

حوثیوں کی وزارتِ صحت کے مطابق زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے الزام عائد کیا کہ سعودی عرب نے تعز کے مضافات میں بازار کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے مویہ چوراہے پر حوثیوں کے فوجی کیمپ اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

حکومت کے فوجی ترجمان کرنل ماجد عبداللہ النزیلی نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 756 کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں 2,316 حوثی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں 4 ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔

حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے حملے کا جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کا بدلہ لیا جائے گا۔

دیکھیے: نورستان اور کنڑ میں مسلح جھڑپیں، طالبان کے 37 اہلکار ہلاک

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی سے روک دیا اور عوامی خدمت پر توجہ دینے کی ہدایت کر دی۔

November 24, 2026

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش کے معاملے نے دوستی اور اعتماد پر سوال کھڑا کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے اپنے دو دوست ہی قاتل نکلے۔

November 24, 2026

بھارت میں مقیم بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے فضائی سفر کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

لاہور میں پنجاب پولیس نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہر بھاری نفری تعینات کرکے سوسائٹی کے مرکزی دروازے پر کنٹینر لگا دیے۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *