رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

عالمی قوانین میں دہرا معیار ختم کیا جائے، کشمیری 7 دہائیوں سے بھارتی جبر کا شکار ہیں: پاکستان

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں کہا کہ عالمی قوانین واضح ہیں مگر اصل مسئلہ ان پر عملدرآمد اور احتساب کی کمی ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوانین واضح ہیں مگر اصل بحران ان پر عملدرآمد اور احتساب کا نہ ہونا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے 5 نکاتی ترجیحات پیش کر دیں۔

May 21, 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے موضوع پر منعقدہ کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ محض ہمدردی کا اشارہ نہیں بلکہ ایک لازمی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے چین کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں غزہ، سوڈان اور بلخصوص بھارت کے ناجائز زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے شہری طویل عرصے سے اپنے حقوق، وقار اور حقِ خودارادیت سے محروم رکھے گئے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل کو یاد دلایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا تنازعہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، جہاں نہتے شہری بدترین فوجی تسلط، من مانی نظربندیوں، بنیادی آزادیوں پر پابندیوں اور آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ کے خصوصی طریقہ کار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت 2,800 افراد کو حراست میں لیا گیا، مکانات مسمار کیے گئے اور ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر کے کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ میں متعین سفیر عاصم افتخار نے زور دیا کہ دنیا میں اس وقت قوانین کا نہیں بلکہ احتساب، سیاسی عزم اور دہرے معیار کا بحران ہے۔ انہوں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے کونسل کے سامنے 5 اہم ترجیحات پیش کیں: اول یہ کہ بین الاقوامی انسانی قوانین پر بغیر کسی دہرے معیار کے عمل کیا جائے؛ دوم یہ کہ شہریوں پر حملوں، جبری نقل مکانی اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والوں کا سخت احتساب ہو؛ سوم یہ کہ متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فوری اور بلاروک ٹوک فراہمی یقینی بنائی جائے؛ چہارم یہ کہ کونسل تنازعات کے پرامن حل کو ترجیح دے؛ اور پنجم یہ کہ ڈرونز، سائبر ٹولز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے سے روکا جائے۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دیکھیے: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھارتی پراکسی گروہ قرار

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *