عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

امریکی نائب صدر کا دورہ: سکیورٹی کیلئے خصوصی ‘کور فلائٹ’ بھی آپریٹ، فضائی نقل و حرکت غیر معمولی رہی

دونوں طیارے بیک وقت پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، تاہم لینڈنگ کے وقت کور فلائٹ مختلف راستہ اختیار کرتی ہوئی شمالی علاقوں کی جانب چلی گئی۔
جے ڈی وینس کے لئے کور فلائٹ

فلائٹ نے پیرس سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھی نائب صدر کے طیارے کے فوری بعد بھری، تاہم رفتار کم ہونے کے باعث یہ مرکزی پرواز سے پیچھے رہی

April 12, 2026

اسلام آباد میں ایران-امریکہ مذاکرات کے سلسلے میں امریکی نائب صدر کے دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات کے تحت ایک خصوصی “کور فلائٹ” بھی آپریٹ کی گئی، جو ان کے طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے پاکستان تک پرواز کرتی رہی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ اقدام اعلیٰ سطحی سکیورٹی پروٹوکول کا حصہ ہوتا ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق “ایس اے ایم زیرہ نائن ون” کال سائن رکھنے والی اس پرواز کو دنیا بھر میں 9500 سے زائد صارفین نے ٹریک کیا۔ یہ طیارہ امریکی ریاست میری لینڈ سے روانہ ہو کر پیرس پہنچا، جہاں اس نے نائب صدر کے طیارے کے قریب وقت میں لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق کور فلائٹ نے پیرس سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھی نائب صدر کے طیارے کے فوری بعد بھری، تاہم رفتار کم ہونے کے باعث یہ مرکزی پرواز سے پیچھے رہی۔ دونوں طیارے بیک وقت پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، تاہم لینڈنگ کے وقت کور فلائٹ مختلف راستہ اختیار کرتی ہوئی شمالی علاقوں کی جانب چلی گئی۔

ایوی ایشن ڈیٹا کے مطابق یہ طیارہ اسکردو کے قریب سے گزرتے ہوئے لداخ کے راستے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا، جہاں سے لہہ کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے چین کی حدود میں پہنچا اور بعد ازاں اس کا ٹرانسپونڈر بند کر دیا گیا۔ اس حوالے سے آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی “کور فلائٹس” عام طور پر حساس اور اعلیٰ سطحی عسکری یا سفارتی مشنز میں استعمال ہوتی ہیں، جن کا مقصد سکیورٹی، نگرانی اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔

دیکھئیے:ایران-امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار: امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنے: ایرانی میڈیا

متعلقہ مضامین

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *