صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اتفاق کیا۔ اس ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔۔
دورانِ ملاقات صدر آصف زرداری نے امیرِ قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ امیرِ قطر نے جلد دورۂ پاکستان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور اس کی ترقیاتی کامیابیوں کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے قطر میں مقیم پاکستانی مزدوروں کی محنت و کردار کی تعریف کی اور مزید پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
شیخ تمیم نے پاک سعودیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر ایک اہم مقام ہے جو چین، مغرب اور عرب ممالک کے ساتھ مستحکم تعلقات رکھتا ہے۔
صدر آصف زرداری نے قطر کی شاندار ترقی اور استحکام میں امیر قطر کی سیاسی بصیرت کو سراہا۔ انہوں نے دفاع، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کی تجاویز پیش کیں، جس پر امیر قطر نے متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
افغانستان کے حوالے سے صدر زرداری نے قطر کی کوششوں اور دوحہ مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ امیر قطر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی مفاہمت اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی دیکھیں:
نگرانیها از قطع جریان کمکهای بشردوستانه به آسیبدیدگان در مرز اسلامقلعه رو به افزایش است
یہ ادارہ یہ بھی بتاتا ہے کہ ایران سے واپس آنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، اور خواتین عملے کی عدم موجودگی میں خدمات فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔