افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

مشیر داخلہ بلوچستان بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ رقبے کی وسعت کے باعث کوئٹہ سے دور دراز اضلاع کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں، نئے صوبوں پر سب متفق ہیں۔

September 25, 2026

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر مؤخر کرنے کے اقدام نے خطے میں پانی کی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔

September 25, 2026

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست اپڈیٹ: کئی طالبان رہنماؤں کے نام نکال دئیے گئے

نئی فہرست کے مطابق طالبان سفارت خانے متحدہ عرب امارات کے تھرڈ سیکرٹری عزیز الرحمن عبدالاحاد کا نام پہلی بار پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان رہنماؤں پر عائد کردہ پابندیوں کے نظام میں ترمیم کرتے ہوئے 22 رہنماؤں کے ریکارڈز میں تبدیلیاں کر دیں، تاہم پابندیاں بدستور برقرار ہیں

فہرست سے نکالے جانے والے نمایاں افراد میں طالبان ہلال احمر کے سربراہ شہاب الدین دلاور، وزارت خارجہ کے سیاسی نائب شیر محمد عباس ستانکزئی، شہری ترقی و ہاؤسنگ کے قائم مقام وزیر حمد اللہ نعمانی، وزارت دفاع کے پہلے نائب حمید اللہ اخند شیر محمد اور سرحدی و قبائلی امور کے قائم مقام وزیر نور اللہ نوری شامل ہیں

March 16, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے طالبان رہنماؤں کی پابندیوں کی فہرست میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔

10 مارچ 2026 کو جاری مراسلے کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں شامل 100 سے زائد طالبان رہنماؤں میں سے 22 افراد کی تفصیلات اپڈیٹ کی گئی ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے واضح کیا ہے کہ ان ترامیم سے پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں آئی۔

تمام افراد پر بدستور عالمی سفری پابندیاں، اثاثوں کی منجمدی اور اسلحہ کی فراہمی پر پابندی برقرار ہے۔

نئی فہرست کے مطابق طالبان سفارت خانے متحدہ عرب امارات کے تھرڈ سیکرٹری عزیز الرحمن عبدالاحاد کا نام پہلی بار پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ فہرست میں شامل کم از کم 39 طالبان رہنماؤں اور ارکان کے نام نکال دیے گئے ہیں۔

فہرست سے نکالے جانے والے نمایاں افراد میں طالبان ہلال احمر کے سربراہ شہاب الدین دلاور، وزارت خارجہ کے سیاسی نائب شیر محمد عباس ستانکزئی، شہری ترقی و ہاؤسنگ کے قائم مقام وزیر حمد اللہ نعمانی، وزارت دفاع کے پہلے نائب حمید اللہ اخند شیر محمد اور سرحدی و قبائلی امور کے قائم مقام وزیر نور اللہ نوری شامل ہیں۔

دیگر افراد میں ہیبت اللہ اخوندزادہ کے مالی مشیر جان محمد مدنی اکرم، حقانی نیٹ ورک کے سینئر رکن یحییٰ حقانی، سراج الدین حقانی کے سینئر مشیر شمس الرحمان اور حقانی نیٹ ورک سے منسلک مشیر محمد طاہر انوری بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے ایک غیر معمولی پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر اور وزیرِ دفاع اس فہرست کا حصہ نہیں ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جب سلامتی کونسل نے برسوں قبل طالبان پر پابندیوں کا نظام ترتیب دیا تھا تو ان دونوں رہنماؤں کو تحریک کے مرکزی فیصلہ سازوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کے نام ابتدائی فہرست میں شامل نہیں ہو سکے۔

ماہرین کے مطابق ریکارڈز کی یہ اپڈیٹ پابندیوں کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے کی گئی ہے تاکہ طالبان رہنماؤں پر عالمی دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔

دیکھیے: بدلتی ہوئی دنیا؛ ایران و امریکہ بحران کے تناظر میں مستقبلِ بلوچستان

متعلقہ مضامین

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

مشیر داخلہ بلوچستان بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ رقبے کی وسعت کے باعث کوئٹہ سے دور دراز اضلاع کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں، نئے صوبوں پر سب متفق ہیں۔

September 25, 2026

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر مؤخر کرنے کے اقدام نے خطے میں پانی کی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *