قندھار بمقابلہ کابل، ہیبت اللہ اور سراج الدین حقانی قیادت کے اندرونی اختلافات بے نقاب

طالبان کے اقتدار کا اصل بادشاہ کون؟

طالبان حکومت میں ہبت اللہ اخوندزادہ اور سراج الدین حقانی کے طاقتور حلقوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم، عسکری کمان اور مالی وسائل کی کشمکش کیا ہے؟

افغان طالبان کے اتحاد اور مکمل کنٹرول کے دعوے، حقیقت کیا ہے؟

کابل کانفرنس میں شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کے خطاب اور شیخ الاسلام کے لقب پر سوالات اٹھ گئے، کیا افغانستان میں واقعی اتحاد ہے یا خوف کی فضا؟
کابل کانفرنس میں طالبان سربراہ شیخ ہبت اللہ اخونزادہ کے خطاب کی تصویر

کابل کانفرنس میں اخونزادہ کے اتحاد اور مکمل کنٹرول کے دعوؤں پر سوالات، خواتین کے حقوق اور طالبان حکومت کی پالیسیوں پر تنقید

November 18, 2026

کابل میں اسلامی امارت کے سربراہ شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کے فرامین پر چار روزہ کانفرنس جاری ہے، جہاں انہیں شرکاء کی جانب سے شیخ الاسلام کا لقب بھی دیا گیا۔ اپنے خطاب میں اخونزادہ نے اتحاد، اسلامی شریعت کے نفاذ اور افغانستان پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا، جبکہ بیرون ملک مقیم افغان شہریوں کو عام معافی کی یقین دہانی کراتے ہوئے واپس آنے کی دعوت دی۔

ان دعوؤں پر کئی اہم سوالات اٹھتے ہیں۔ ایک غیر منتخب اور عالمی سطح پر غیر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ کو مذہبی لقب دینا کیا واقعی علمی فیصلہ ہے یا اقتدار کو مذہبی جواز دینے کی کوشش؟ دوسری جانب خواتین کی تعلیم، ملازمت اور نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار ہیں۔ ایسے حالات میں اتحاد اور عوام کے حقوق کی باتیں زمینی حقیقت سے مختلف دکھائی دیتی ہیں۔

افغانستان پر مکمل کنٹرول کے دعوے کے باوجود سرحد پار دہشت گردی اور ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں کا معاملہ بھی اہم سوال ہے۔ اسی طرح عام معافی کے وعدوں اور حکومتی عہدوں میں اہلیت کی بنیاد پر تقرریوں کے دعوؤں کو بھی عملی اقدامات سے ثابت کرنا ہوگا۔

اصل سوال یہ ہے کہ جس حکومت نے عوام کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا موقع نہیں دیا، وہ عوام کی رضامندی اور نمائندگی کا دعویٰ کیسے کر سکتی ہے؟ محض کانفرنسوں اور نعروں سے اعتماد قائم نہیں ہوتا۔ افغانستان میں حقیقی اتحاد کے لیے تمام شہریوں کے حقوق، خواتین کی تعلیم اور آزادی، شفاف حکمرانی اور عوام کی رائے کا احترام ضروری ہے۔

دیکھیے ؛ کابل یونیورسٹی بند، طالبان کا 4 ہزار علما کو جمع کرنے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، اے سی ایل ای ڈی کے مطابق رواں سال جھڑپوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔

November 18, 2026

سعید غنی نے بلاول بھٹو کے خونریزی والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے نئے صوبوں کے مطالبے اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

November 18, 2026

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر لسانی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے کراچی کی سات نشستوں کے فارم 45 دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔

November 18, 2026

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا، حکام نے قیمتوں میں کمی اور موسم سرما میں فراہمی بہتر ہونے کی امید ظاہر کردی۔

November 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *