ایران کا بحرین پر حملہ؛ صنعتی ایریا میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

بحرین میں مبینہ ایرانی حملے کے بعد صنعتی تنصیب میں آگ لگ گئی، حکام نے فضائی حملے روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بحرین کے صنعتی علاقے میں حملے کے بعد لگی آگ اور دھوئیں کے بادل۔

بحرین میں ایرانی فضائی حملے کے بعد صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی، وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں مالی اور مادی نقصان ہوا۔

November 22, 2026

بحرین کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، واقعے میں صنعتی مرکز کو مالی نقصان پہنچا۔

بحرین میں ہفتے کی شب مبینہ ایرانی فضائی حملے کے بعد ایک صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق واقعے میں صنعتی مرکز کو مالی اور مادی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے کے بعد شہری صنعتی مرکز میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حکام نے متاثرہ تنصیب کے مقام اور نقصان کی مجموعی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔

دوسری جانب بحرین کے سرکاری ٹیلی وژن نے دعویٰ کیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کو روک دیا۔

حملے سے چند منٹ قبل وزارت داخلہ نے شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری کیا تھا۔ انہیں پرسکون رہنے، قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہونے اور سکیورٹی اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نے عوام کو سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر بھی قائم ہے۔ حالیہ دنوں میں بحرین متعدد ایرانی فضائی حملے روکنے کا دعویٰ کر چکا ہے۔

حکام کے مطابق صنعتی تنصیب کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

دیکھیے ؛ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ٹرمپ

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تنازع کے حل کے لیے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کردی۔

November 22, 2026

بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کردیا، عوامی لیگ کو بھارتی پراکسی قرار دینے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *