Category: عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے پراجیکٹ فریڈم کے تحت امریکی جہازوں یا تنصیبات کو نشانہ بنایا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔

ایرانی عسکری ذرائع نے متحدہ عرب امارات کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اسرائیل کے آلہ کار نہ بنیں۔ ایرانی حکام نے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی قسم کی عسکری غلطی کا انتہائی شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاکستان قانونی اصولوں پر کاربند ہے، جبکہ بھارت کی یکطرفہ خاموشی اور عدم تعمیل ایک خطرناک نظیر قائم کر رہی ہے جو علاقائی آبی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

طالبان کی موجودہ قیادت کی ساخت پر نظر ڈالی جائے تو یہ 85 سے 95 فیصد پشتونوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ 85 فیصد اہم وزارتیں بھی اسی مخصوص گروپ کے ہاتھ میں ہیں۔

یہ افراد طالبان کی سرپرستی میں نہ صرف اہم عہدوں پر براجمان ہیں بلکہ ریاستی پالیسی سازی اور حکومتی امور میں بھی ان کا کلیدی کردار ہے، جو کہ خطے کی سکیورٹی کے لیے ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

کمپنی نے 2021 کی قسط تو جمع کرائی، تاہم 2022 کی قسط کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کیا۔ سی ڈی اے نے متعدد یاد دہانیوں کے بعد 7 فروری 2023 کو نوٹس اور پھر 8 مارچ کو لیز منسوخی کا حکم جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ترکی اس اتحاد کو اس وقت اپنی سلامتی اور دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کا ذریعہ سمجھتا ہے جب امریکا کی خطے میں ترجیحات، اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیانات کے بعد امریکی کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جادون نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی فریق کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی ہر شکل کی سخت مخالفت کرتا ہے

ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیوز ایجنسی (ایچ آر اے این اے) کے مطابق جاری مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات میں اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایک ہفتے سے زائد عرصے میں 1200 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایچ آر اے این اے کا کہنا ہے کہ ان احتجاجی سرگرمیوں میں جامعات کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں اور مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے الگ الگ مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

حملے کے بعد چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کے کسی بھی دوسرے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور عالمی قانون و اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے احترام پر زور دیا ہے، خاص طور پر لاطینی امریکا اور کیریبین میں امن و سلامتی کے بحرانوں کے حوالے سے۔

صدر نیکولس مادورو نے ملک گیر ہنگامی حالت نافذ کر دی اور افواج کو مکمل متحرک ہونے کا حکم دیا، اقوام متحدہ میں کارروائی اور بین الاقوامی مدد کی اپیل بھی کی

سیگار کے مطابق اس 20 سالہ جنگ میں 2 ہزار 450 سے زائد امریکی فوجی ہلاک جبکہ 20 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس کے باوجود مطلوبہ سیاسی اور سکیورٹی اہداف حاصل نہ ہو سکے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری کارروائی کرے گا

روس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف سخت ردعمل پر غور کر رہا ہے، جبکہ یوکرین نے روسی دعوؤں کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیا ہے۔

عالمی جرائد جن میں فارن پالیسی، دی ڈپلومیٹ اور دی ٹیلی گراف شامل ہیں، انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے رواں سال پاکستانی سفارتکاری اور دفاعی محاذ سے متعلق کامیاب قرار دیا

ماہرین کے مطابق جب سفارتی چھوٹ، اصولوں، نفاذ اور جوابدہی کی جگہ لے لیتا ہے تو ثالثی ایک لین دین بن جاتی ہے۔ اس صورت میں تنازعات اکثر حل ہونے کے بجائے جمود کا شکار رہتے ہیں، جبکہ عام شہری عدم تحفظ اور علاقائی سلامتی کمزور پڑتی رہتی ہے۔