Category: جنوبی ایشیا

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق پیکس سیلیکا کا مقصد “اہم معدنیات، توانائی، ایڈوانس مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹرز، اے آئی انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس سمیت ایک محفوظ اور ترقی یافتہ سلیکون سپلائی چین کی تشکیل” ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کی جانب سے اس نوعیت کی حساس اور اعلیٰ سطحی دفاعی ٹیکنالوجی کی فراہمی پاکستان پر اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ واشنگٹن یہ تسلیم کر رہا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام، انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں برطانیہ کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ حکومت ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے کی کارکردگی، سرکاری اداروں کی تنظیم نو، پبلک فنانس مینجمنٹ اور نجکاری جیسے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کر رہی ہے۔

یہ رپورٹ جس میں ’ڈیورنڈ لائن‘ کو فرضی سرحد کے طور پر پیش کیا گیا ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کابل میں 1,000 سے زائد افغان علما نے ایک متفقہ فتویٰ جاری کیا ہے جس میں افغان سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنا “حرام” قرار دیا گیا ہے۔

فلم پاکستان کو ایک منظم دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرتی ہے، جب کہ جنوبی ایشیا کے سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کے اپنے اندرونی عوامل، بغاوتی تحریکیں، اور بلوچستان میں خفیہ سرگرمیوں کا کردار خطے کی مجموعی پیچیدگیوں کا زیادہ بڑا حصہ ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق، اس ادارے میں 600 سے زائد بچے زیرِ تعلیم تھے، اور یہ پورے علاقے میں واحد فعال پرائمری اسکول تھا۔ حکام نے متاثرہ حصوں کو سیل کرکے متبادل تعلیمی بندوبست کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں 123 تک پہنچ گئیں جبکہ 130 سے زائد افراد لاپتا اور اور 44 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں

آسٹریلیا نے نئے قانون کے تحت ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو ریاستی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 2024 میں یہودی برادری کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور علی لاریجانی کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر اتفاق کیا گیا

ایرانی حکام کے مطابق تہران کی پالیسی ہمیشہ یہ رہی ہے کہ خطے کے ممالک کے درمیان بھائی چارے، تعاون اور خودمختاری کے اصولوں کو مضبوط کیا جائے۔

سمپوزیم میں پیش کیے گئے تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں افغان صحافیوں کے خلاف 230 سے زائد حملے اور دھمکیاں درج کی گئی ہیں

یہ رپورٹ سکھ علیحدگی پسند تحریک، بھارتی ریاستی پالیسیوں اور کینیڈا و امریکا میں بڑھتی سفارتی کشیدگی کے تناظر میں ایک سنگین عالمی مسئلے کو بے نقاب کرتی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے ملٹی ڈومین وارفیئر، اسٹریٹجک کانفیڈنس اور دفاعی جدیدیت کا ذکر ماہرین کے مطابق خطے میں اسلحے کی دوڑ کو مزید تیز کر رہا ہے۔

شیخ حسینہ واجد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں،حامی پریشان نہ ہوں، انھیں فیصلہ جاری کرنے دیں، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آئے تمام علماء صرف شرکت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی جانب سے اخوت، محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر بنگلادیش پہنچے ہیں۔

تہران کے آبی ذخائر نصف ہو چکے ہیں اور موجودہ صورتحال میں یہ بحران آنے والے ہفتوں میں خطرناک موڑ اختیار کر سکتا ہے۔