روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔
محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔
مشعال ملک نے راولپنڈی میں خطاب کے دوران مودی کو پیغام دیا کہ 'کشمیر ایک آتش فشاں ہے جو جلد پھٹنے والا ہے'، اور کہا کہ یاسین ملک حق کی جنگ لڑ رہا ہے، زندہ رہا تو غازی اور مار دیا گیا تو شہید کہلائے گا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں،مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی اور جابرانہ فوجی قبضے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، جیسا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال اور میڈیکل کالج کے مختلف شعبہ جات اور مشینری کا معائنہ کیا۔ انہیں ہسپتال کی تشخیص اور علاج کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ترجمان عبدالرشید منہاس نے امریکہ میں مقیم رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کی جائیداد ضبطی اور نوجوانوں کی جبری گرفتاریوں کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دی
پاکستان نے کشمیر کو تاریخی اور قانونی طور پر متنازعہ قرار دیتے ہوئے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، جبکہ بھارت نے جموں و کشمیر اور لداخ کو اپنا ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیا
برطانیہ میں دورانِ ملاقات لارڈ میئر بریڈفورڈ محمد شفیق نے فرخ اویس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپور میں ان کی کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں