Category: اہم ترین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں 12 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز دیتے ہوئے زبان، نسل اور سیاسی مفادات کو بنیاد بنانے کی مخالفت کی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سرگودھا ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید اور سابق ایم پی اے فرخ امتیاز کھوکھر نے جماعت کے سیاسی مؤقف اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

چاغی کے دشوار گزار علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

محسن نقوی نے قطر میں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مکہ دفاعی معاہدے، علاقائی سلامتی اور امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار پر بات کی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے مذاکرات کی ناکامی اور فیصلے چھپانے پر شدید اختلافات سامنے آ گئے۔ اراکین نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا مطالبہ کیا جسے بیرسٹر گوہر نے مسترد کر دیا۔

فواد چوہدری نے ایچ ٹی این سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن کے سیاسی مؤقف اور پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام پر بات کی۔

ڈبلیو ایف پی نے مالی وسائل کی کمی کے باعث غزہ میں غذائی امداد 16 لاکھ سے کم کرکے 11 لاکھ فلسطینیوں تک محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ خضدار میں مسلح افراد نے ماربل فیکٹری سے 18 مزدور اغوا کرلیے۔

کسی بھی ریاست کا استحکام اس کے سلامتی کے اداروں اور شہداء کی قربانیوں سے جڑا ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اداروں پر متنازع بیانات ان کی سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس، فوجی تربیت، میزائل اور ڈرونز فراہم کر رہا ہے، جبکہ تہران نے الزامات مسترد کردیے۔

وزارت اطلاعات نے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف امریکی بحریہ کی کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ایمرجنسی پہلے نافذ ہونی چاہیے تھی۔