Category: اہم ترین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں 12 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز دیتے ہوئے زبان، نسل اور سیاسی مفادات کو بنیاد بنانے کی مخالفت کی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سرگودھا ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید اور سابق ایم پی اے فرخ امتیاز کھوکھر نے جماعت کے سیاسی مؤقف اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے نئے انتظامی یونٹس اور جنوبی سندھ صوبے کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کراچی کے بلدیاتی اختیارات اور عوامی حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان اور قطر کے سفارتی کردار کی تائید کی ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ضلع کونسل کے گھر پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ امن فورس کا ایک جوان شہید ہوا۔

اقوامِ متحدہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے پی ٹی آئی کے بیانیے کو دہرائے جانے پر سیاسی و دفاعی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے باہمی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

افغان صحافی سمیع یوسفزئی کے پاکستان مخالف بیانیے پر دفاعی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے سستی شہرت کی کوشش قرار دیا ہے۔

محسن نقوی نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کی شقوں پر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایم پی اے کی گرفتاری پر اسپیکر کی اجازت کی شرط پر کڑے سوالات اٹھا دیے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی چار مخصوص ترامیم دیگر صوبوں سے یکسر مختلف ہونے کے باعث قانونی و عوامی سطح پر تنقید کا مرکز بن گئی ہیں۔

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے، جہاں نورستان اور کنڑ سمیت مختلف صوبوں میں کارروائیوں اور جھڑپوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلیے افغان سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ اور کالعدم گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی ناگزیر ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہا پسند عناصر کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبائی وسائل کا غلط استعمال کر رہی ہے۔