Category: اہم ترین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر اور نوشکی میں بڑی کارروائیاں، 24 گھنٹوں کے دوران فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے 32 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ تباہ۔

ایران کی جانب سے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر داغے گئے بیلسٹک میزائل امریکی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیے۔ سینٹکام کے مطابق تمام امریکی افواج محفوظ ہیں۔

سعودی عرب نے اپنی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی تصدیق۔

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ن لیگ کی واضح برتری پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی، چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا۔

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر ینبع میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا، سعودی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز تباہ کر دیے، پاکستان کی شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار۔

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 11 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے، مسلم لیگ ن سرفہرست جماعت بن کر ابھری۔

عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران نے پاکستان کو امریکہ کے ساتھ جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی آمادگی سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ایرانی فوج کی وارننگ، مستقبل میں کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آپریشن مرصاد کی سالگرہ پر بیان جاری۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں عسکری ذخائر کی کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تین اضلاع کے 13 حلقوں میں پولنگ جاری، 296 امیدوار میدان میں، 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔