Category: جنوبی ایشیا

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں بلکہ مثبت پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات سے ترقی کر رہی ہے

رپورٹس کے مطابق جرمنی نے افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بھی محدود کر دیے ہیں، جبکہ افغان طالبان پر دہشت گرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کے الزامات نے عالمی برادری میں تشویش بڑھا دی ہے۔ جرمن حکومت کا مؤقف ہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے اب کوئی نئی انٹری ممکن نہیں۔

ایرانی صدر نے وسطی ایشیا کے دورے کے دوران قازقستان اور ترکمانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں اہم معاہدے کیے

ترجمان کے مطابق اس فائر پاور مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے ایک جنگی جہاز نے نہایت تیز رفتار اور انتہائی چابکدست فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے نیوی کی جنگی صلاحیت، آپریشنل تیاری اور دفاعی مہارت کا عملی مظاہرہ ہوا۔

برطانیہ میں دورانِ ملاقات لارڈ میئر بریڈفورڈ محمد شفیق نے فرخ اویس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپور میں ان کی کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں

حکام کے مطابق یہ ایک زیرِ تفتیش معاملہ ہے، اور جیسے ہی مستند معلومات دستیاب ہوں گی، انہیں سرکاری طور پر جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے پر کسی فرد، قومیت یا مذہب کو بغیر تصدیق کے حملے سے جوڑنا نہ صرف غلط بلکہ گمراہ کن بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ صورتحال اس بیانیے کے بالکل برعکس ہے جو افغان سوشل میڈیا نیٹ ورکس اور بعض سرگرم گروہ دیگر ممالک بالخصوص پاکستان کے بارے میں پھیلاتے ہیں، جہاں وہ افغان مہاجرین کی بغیر تصدیق اندھا دھند قبولیت کا مطالبہ کرتے ہیں اور میزبان ریاستوں کو ’’اسلامی برادری‘‘ یا ’’اتحادی فرض‘‘ کا طعنہ دیتے ہیں۔

مون سون اور سمندری طوفانوں کے باعث 1,350 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ سری لنکا، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ اور فلپائن میں شدید سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے، ان کے نیٹ ورکس کو بچا رہی ہے، اور امریکی چھوڑے گئے جدید ہتھیار دہشت گرد عناصر کے استعمال میں آ رہے ہیں۔

سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں 123 تک پہنچ گئیں جبکہ 130 سے زائد افراد لاپتا اور اور 44 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں

آسٹریلیا نے نئے قانون کے تحت ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو ریاستی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 2024 میں یہودی برادری کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور علی لاریجانی کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر اتفاق کیا گیا

ایرانی حکام کے مطابق تہران کی پالیسی ہمیشہ یہ رہی ہے کہ خطے کے ممالک کے درمیان بھائی چارے، تعاون اور خودمختاری کے اصولوں کو مضبوط کیا جائے۔

سمپوزیم میں پیش کیے گئے تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں افغان صحافیوں کے خلاف 230 سے زائد حملے اور دھمکیاں درج کی گئی ہیں

یہ رپورٹ سکھ علیحدگی پسند تحریک، بھارتی ریاستی پالیسیوں اور کینیڈا و امریکا میں بڑھتی سفارتی کشیدگی کے تناظر میں ایک سنگین عالمی مسئلے کو بے نقاب کرتی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے ملٹی ڈومین وارفیئر، اسٹریٹجک کانفیڈنس اور دفاعی جدیدیت کا ذکر ماہرین کے مطابق خطے میں اسلحے کی دوڑ کو مزید تیز کر رہا ہے۔