طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

پاکستان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے، طالبان کو دہشت گردی کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اسلام آباد اور وانا حملے طالبان کی جانب سے دباؤ بڑھانے کی کوشش ہیں، تاہم پاکستان ہر جارحانہ اقدام کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اسلام آباد اور وانا حملے طالبان کی جانب سے دباؤ بڑھانے کی کوشش ہیں، تاہم پاکستان ہر جارحانہ اقدام کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے

خواجہ آسف کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان اب بھی مذاکرات کو ترجیح دیتی ہے جبکہ افغانستان کی نیت معاہدے کی نہیں بلکہ پاکستان کو دباؤ و انتشار میں رکھنے کی ہے

November 12, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے اور اگر افغان طالبان دہشت گردانہ کاروائیوں سے باز نہیں آتے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ پاک افغان مذاکرات کے پہلے دور میں بذاتِ خود شریک رہے۔ تاہم بعد کے ادوار میں موجود نہیں تھے۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد کے سانحے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذریعے افغان طالبان واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے دائرہ کار کو وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ لیکن حالیہ اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج پر حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان طالبان اپنی سرزمین کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے بجائے پاکستان پر دہشت گردی کے ذریعے دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ہم حالتِ جنگ میں ہیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دروان ہم نے بے شمار جنازے اٹھائے، کیا اس سب کے بعد ہم خاموش رہ سکتے ہیں؟ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پر تیار ہے۔ تاہم حکومتِ پاکستان اب بھی مذاکرات کو ترجیح دیتی ہے جبکہ افغانستان کی نیت معاہدے کی نہیں بلکہ پاکستان کو دباؤ و انتشار میں رکھنے کی ہے۔

انکے مطابق دوحہ اور استنبول مذاکرات میں متعدد ممالک کی کوششوں کے باوجود نتیجہ خیر ثابت نہیں ہوئے کیونکہ فریقِ ثانی سنجیدہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرکے اے پی ایس پشاور سانحہ دوبارہ دہرانا چاہتے تھے مگر سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحے سے محفوظ رکھا۔ گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے 27ویں اور 28ویں آئینی ترامیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کسی قسم کا استثنیٰ نہیں لیا لیکن صدر مملکت آئینی طور پر ریاست کے سربراہ ہیں، اس لیے ان کے استثنیٰ پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ خواجہ آصف نے عدلیہ کے حالیہ رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکوت اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن اگر ماضی کی بات کی جائے تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔

دیکھیں: اسلام آباد: خودکش حملے میں 12 افراد شہید، وزیرِ داخلہ کا سخت انتباہ

متعلقہ مضامین

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *