پاکستان اور برطانیہ نے معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ معاہدہ تیار کرلیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر اس تعاون کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی میں مدد جاری رکھے گا۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک معدنیات کی تلاش، تحقیق، جدید نقشہ سازی اور معلومات کے تبادلے میں تعاون کریں گے۔ اس کا مقصد سرمایہ کاری بڑھانا اور ماحول دوست کان کنی کو فروغ دینا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستانی ماہرین نے برطانیہ کی مدد سے 16 ہفتوں کی تربیت بھی مکمل کی ہے، جس میں انہیں جدید تحقیق اور معدنیات کی جانچ کے طریقے سکھائے گئے۔
دیکھیے ؛ سمندروں پر چین کا راج: بحری جہازوں کی تعداد 400 سے زائد





