قطر نے مردف القاشوطی کو افغانستان میں سفیر مقرر کر دیا

قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مردف القاشوطی اس سے قبل کابل میں قطری سفارت خانے میں چارج ڈی افیئرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
قطر نے مردف القاشوطی کو افغانستان میں سفیر مقرر کر دیا

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت کی وزارتِ خارجہ نے بھی حال ہی میں کابل میں اپنی تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

October 21, 2025

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایک نئے فرمان کے تحت مردف القاشوطی کو افغانستان کے لیے غیرمعمولی اور مکمل اختیارات کے حامل سفیر کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔

قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مردف القاشوطی اس سے قبل کابل میں قطری سفارت خانے میں چارج ڈی افیئرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

قطر ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی کابل میں سفارتی موجودگی برقرار رکھی اور اسلامی امارت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم رکھے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت کی وزارتِ خارجہ نے بھی حال ہی میں کابل میں اپنی تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، دوحہ کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی باضابطہ تقرری اس بات کی علامت ہے کہ قطر طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پر اپنا کردار مزید مضبوط کر رہا ہے۔ قطر نے ماضی میں افغان امن مذاکرات کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، جن کے نتیجے میں دوحہ معاہدہ طے پایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور قطر دونوں کی جانب سے سفارتی سرگرمیوں میں اضافے سے افغانستان میں علاقائی اثر و رسوخ کی نئی صف بندی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

دیکھیں: افغانستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: ملا یعقوب

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تنازع کے حل کے لیے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کردی۔

November 22, 2026

بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کردیا، عوامی لیگ کو بھارتی پراکسی قرار دینے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *