"> ٹرمپ کی ایران کو معاہدے کی تنبیہ، فوجی کارروائی کا عندیہ

ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ٹرمپ کی نئی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا، کہا تہران کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں، فوجی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے۔
ٹرمپ کی ایران کو معاہدے کی تنبیہ، فوجی کارروائی کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہے گا اور تہران کو امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے سخت فوجی کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

November 2, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے معاملے کو زیادہ دیر تک طول نہیں دینا چاہتا اور یہ تنازع جلد کسی نہ کسی صورت میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر واشنگٹن خود اس معاملے کو جلد نمٹا دے گا۔

ان کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ بھی زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی اور اسے جلد ختم ہونا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ انسانی جانوں کا ضیاع روکنے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب سخت فوجی کارروائی ناگزیر ہو جائے۔

امریکی صدر کے بیان میں ایک طرف ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ اور دوسری جانب فوجی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکی صحافی ٹکر کارلسن کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران کے خلاف جوہری حملے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ممکنہ ہدف پکیکس ماؤنٹین بتایا گیا ہے۔

November 2, 2026

بین الاقوامی رپورٹس نے طالبان کے عادلانہ حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا، جہاں امر بالمعروف قوانین اور جابرانہ پالیسیوں کے ذریعے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

November 2, 2026

ایل پی جی کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ، اوپن مارکیٹ میں پہلے ہی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت جاری۔

November 2, 2026

خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران 72 ارب روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں، ترقیاتی فنڈز میں گڑبڑ اور غیر ملکی قرضوں کے نامکمل ریکارڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

November 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *