جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی ممکنہ طور پر پاکستان میں ہو گا، ترجمان وائٹ ہاؤس

پریس بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے کہا کہ “پاکستانیوں نے اس پورے عمل میں شاندار ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کی دوستی اور اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں”۔
آپریشن غضب للحق جاری: باجوڑ میں طالبان کی گولہ باری سے 3 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی

افغان طالبان سرحد پار سے شدت پسندوں کو پاکستان میں داخل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ناکامی کے بعد طالبان نے ردعمل میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔
بھارتی سابق فوجی کے اشتعال انگیز بیان اور اسرائیلی حمایت پر عالمی سطح پر شدید ردعمل، ایرانی قونصل خانے کی مذمت

گورو آریا نے اپنے بیان میں کہا کہ: “ہم اسرائیل کے حقیقی بھائی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل لبنان پر 100 اور غزہ پر 50 بم گرائے”، جسے مبصرین نے کھلی جارحیت اور تشدد کی حمایت قرار دیا ہے۔
پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم: روسی ماہر نے اسلام آباد کو مؤثر عالمی ثالث قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مشترکہ سفارتی کوششوں کے باعث 11 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ممکن ہو سکے
افغانستان سے مارٹر حملہ: باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں گھر پر گولہ گرنے سے بچوں سمیت 3 افراد شہید، خواتین اور کمسن بچے زخمی

حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر علی اور صادقہ بی بی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اس کی ریلیز 2027 میں متوقع ہے۔ فلم کی کہانی اور دیگر کاسٹ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ، این سی اے میں ریڈ بال کیمپ جاری

پی سی بی بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ سرفراز احمد پہلی بار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ اس وقت قومی سلیکشن سیٹ اپ کا بھی حصہ ہیں۔
صدر زرداری کی ازبک سفیر سے ملاقات، تجارت اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر تعاون بڑھانے پر زور

صدر مملکت نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان کے مجوزہ دورہ ازبکستان کو رواں سال حتمی شکل دی جائے۔
خطے میں امن کی کوششیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
دفتر خارجہ اور عسکری حکام کا ایران روانگی کا فیصلہ، امریکا-ایران مذاکرات پر مشاورت متوقع

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں آئندہ ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے، جس کے لیے انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔