Category: مشرق وسطی

نگران ادارے کے مطابق، تعمیر کار پر چودہ ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہونے کا الزام ہے اور وہ اب تک ان واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہا ہے۔ اس عمارت میں ملک کے طاقتور ترین افراد اور بااثر شخصیات رہائش پذیر ہیں۔

پہلی آئینی شاہراہ کا یہ اسکینڈل پاکستان میں قانون کی بالادستی اور اشرافیہ کے قبضے کے خلاف ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جانی چاہیے۔ اگر ایک عام شہری کے لیے قانون سخت ہے، تو اشرافیہ بھی اس سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے زور دیا کہ ٹی ٹی پی کی کارروائیاں صرف پاکستان کے لیے ہی خطرہ نہیں ہیں بلکہ پورا خطہ، بشمول ایران، وسطی ایشیا اور چین، اس کی زد میں آ سکتا ہے۔

اس جنگ میں عالم اسلام کے لیے جو سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔ وہ یہ ہے کہ تل ابیب پہلے ہم سے ساڑھے چار ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ الحرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے جانے والے لشکر کے بعد اب یہ فاصلہ چند سو کلومیٹر تک رہ گیا ہے ۔ اسرائیل اب عرب دنیا کے خلاف کوئی بھی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے قبل سو دفعہ سوچے گا ۔

طالبان ماضی میں بھی خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں، اور اب اسی حربے کو پورے شہری علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

طالبان قیادت اپنی پالیسیوں کے لیے عوامی تائید کی ضرورت کو تسلیم ہی نہیں کرتی۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ رجیم نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر سوال اٹھانے والے اپنے ہی رہنماؤں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قطری وزیرِ مملکت ڈاکٹر احمد بن محمد السید کی ملاقات؛ رمضان میں بزنس ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے اور قطری سرمایہ کاری کی تجاویز پر عملدرآمد کا فیصلہ

سعودی عرب، فرانس، برازیل اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی توسیع اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے حالیہ اقدامات کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کر دیا ہے

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے بیانات خطرناک اور اشتعال انگیز ہیں، جو نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا کسی بھی مقبوضہ عرب سرزمین پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں۔

پاکستان بورڈ آف پیس کے ان پانچ ممالک میں شامل نہیں ہے جنہوں نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے اپنی افواج بھیجنے کا اعلان کیا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس کے فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے اور عالمی سطح پر ان کے حقِ خودارادیت کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے غزہ امن بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کی اس فورم میں شمولیت اہلِ فلسطین کی حمایت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہے

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی مؤثر مدد اسی وقت ممکن ہے جب امداد قانونی اور قابلِ اعتماد چینلز کے ذریعے پہنچے۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جذبے کے ساتھ ساتھ احتیاط کو بھی ملحوظ خاطر رکھے تاکہ امداد واقعی ضرورت مندوں تک پہنچ سکے۔

وزیرِ خارجہ اسحق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی صورتحال پر منعقدہ خصوصی بریفنگ میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کا مٔوقف پیش کریں گے

دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد، خودمختار اور مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور تعمیرِ نو کے لیے رکن ممالک کی جانب سے ہزاروں اہلکاروں اور 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کے عہد کی تصدیق کر دی ہے