بھارتی کمپنی 'آدتیہ برلا گلوبل ٹریڈنگ' پر جعل سازی کے ذریعے ایران سے ممنوعہ یوریا درآمد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس نے مودی سرکار کو عالمی سطح پر شدید سفارتی دباؤ اور سبکی سے دوچار کر دیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں 14 نئے ارکان کی شمولیت نے انتخابی نمائندگی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے، جبکہ ریاست نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات صرف آئین کے دائرے میں رہنے والوں سے ہوں گے۔
تحریکِ طالبان پاکستان نے شمالی وزیرستان میں پشتون روایات کو پامال کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے اور مقامی لوگوں کے مال و اسباب لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس سے ان کا مذموم چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
یہ صورتحال خوارج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے لیے اپنی مذموم کارروائیاں جاری رکھنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ عوامی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی کے خلاف واضح پوزیشن اختیار کرنی چاہیے، کیونکہ ان کا مبہم رویہ کمزور ذہنوں کو غلط پیغام دے رہا ہے۔
سہیل آفریدی کا بیانیہ حقائق سے زیادہ جذباتی سیاست پر مبنی ہے، جو افغان طالبان کی جارحیت پر پردہ ڈالنے اور قومی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی ایک منظم کوشش دکھائی دیتی ہے۔
برطانیہ میں اظہر مشوانی کی قیادت میں مذہبی رہنما حافظ طاہر اشرفی اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کے واقعے نے سیاسی غنڈہ گردی اور اخلاقی پستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں امریکی صدر ٹرمپ کے زیرِ اہتمام تاریخی "بورڈ آف پیس" معاہدے پر دستخط کر دیے۔ 18 دیگر ممالک کے ساتھ اس معاہدے کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت غزہ میں مستقل جنگ بندی، تعمیر نو اور فلسطینی حقوق کا تحفظ ہے
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ درد کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، اور ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے پلیٹ فارم سے امن کے قیام کے لیے عملی پیش رفت کی امید ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے غزہ سے ایران تک بحرانوں میں ثالثی، جنگ بندی اور خطے میں سیاسی توازن قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا
صدر بشار الاسد کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے اور ملک بھر میں جامع جنگ بندی معاہدے کی حتمی منظوری دے دی گئی
اجلاس میں قطر کی نمائندگی وزارتِ خارجہ کے خصوصی ایلچی کے دفتر سے وابستہ فرسٹ سیکرٹری خالد عبدالعزیز الخلیفی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایک نہایت اہم مرحلے پر منعقد ہو رہا ہے، جس میں افغانستان کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی درکار ہے۔
لاس اینجلس میں منعقدہ ریلیف کنسرٹ کے دوران فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے غزہ اور سوڈان میں انسانی بحران کا شکار بچوں کے لیے فوری عالمی توجہ کی ضرورت پر زور دیا
واضح رہے کہ اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جاری خانہ جنگی اپنے تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ اس جنگ کے باعث ملک شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ تقریباً ایک کروڑ 36 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جو دنیا کی سب سے بڑی داخلی نقل مکانی کی صورتحال ہے۔
مبصرین نے نشاندہی کی کہ مضمون کے پلیٹ فارم اور مصنف کا پس منظر بھی اس کے تجزیے پر اثر انداز ہوتا ہے، کیونکہ مڈل ایسٹ مانیٹر کو قطر سے منسلک میڈیا ایکوسسٹم کا حصہ سمجھا جاتا ہے، جہاں خلیجی رقابتوں کو اکثر نظریاتی زاویے سے دیکھا جاتا ہے۔ یہ تناظر دلیل کو رد نہیں کرتا، مگر اس کے انتخابی اخلاقی فریم کی وضاحت ضرور کرتا ہے۔
ادھر زمینی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی حمایت یافتہ فورسز عدن کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں، جبکہ سعودی عرب نے الزبیدی کے آبائی صوبے الضالع پر کم از کم 15 فضائی حملے کیے ہیں۔ ایس ٹی سی کے مطابق ان حملوں میں دو شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ سعودی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ’’پیشگی دفاعی کارروائیاں‘‘ تھیں جن کا مقصد کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کو ناکام بنانا تھا۔