سہیل آفریدی کا بیانیہ حقائق سے زیادہ جذباتی سیاست پر مبنی ہے، جو افغان طالبان کی جارحیت پر پردہ ڈالنے اور قومی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی ایک منظم کوشش دکھائی دیتی ہے۔
برطانیہ میں اظہر مشوانی کی قیادت میں مذہبی رہنما حافظ طاہر اشرفی اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کے واقعے نے سیاسی غنڈہ گردی اور اخلاقی پستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے انقلابی بیانیے اور تضادات پر مبنی خصوصی رپورٹ؛ تیرہ سالہ اقتدار کے باوجود کے پی میں تبدیلی کے آثار نہیں، جبکہ سوشل میڈیا تنقید کو 'بوٹس' قرار دینا عوامی غصے سے فرار کا راستہ ہے۔
افغانستان میں ہزارہ برادری کو ایک صدی سے زائد عرصے سے منظم مظالم، قتلِ عام اور اب سیاسی اخراج کا سامنا ہے، جس سے ان کی بقا اور شناخت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی سے منسوب امریکہ، اسرائیل اور ایران تنازع میں روسی ثالثی کی خبریں بے بنیاد قرار؛ سفیر نے متعلقہ صحافی سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹی رپورٹنگ قرار دے دیا۔
نیشنل پریس کلب کے پلیٹ فارم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور عالمی سطح پر ملکی وقار کو ٹھیس پہنچانے والے مخصوص صحافتی ٹولے کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
بیان کے اختتام پر قطر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، تاکہ مکالمے اور سیاسی ذرائع کے ذریعے یمن اور پورے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
یمن کے مشرقی علاقے، خاص طور پر حضرموت، دوبارہ کشیدگی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی حمایت یافتہ حکومتی افواج اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان تصادم جاری ہے
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یمن سے اپنے فوجی دستوں کی واپسی مکمل کر لی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے اماراتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یمن سے اماراتی فوجی دستوں کی واپسی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے نئے عسکری ترجمان کا تعارف کراتے ہوئے اس بات کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے کہ تنظیم کے سابق ترجمان، جو ابو عبیدہ کے نام سے جانے جاتے تھے، گزشتہ برس اگست میں غزہ شہر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
دوحہ نے مختلف مسلح اسلام پسند تنظیموں کو پناہ، سیاسی پلیٹ فارم، بین الاقوامی رسائی اور سفارتی حیثیت فراہم کی، مگر اس کے بدلے ان سے مؤثر حکمرانی، انسانی حقوق یا تشدد ترک کرنے جیسے تقاضے وابستہ نہیں کیے گئے۔ اس طرزِ عمل کا طویل المدتی نتیجہ یہ نکلا کہ مسلح گروہوں کو خود مختار عملی گنجائش ملی، جبکہ عام شہری بدستور عدم تحفظ اور علاقائی عدم استحکام کا شکار رہے۔
پاکستان وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اسرائیلی افواج نے لبنان میں ایران کی قدس فورس کے سینئر کمانڈر حسین محمود مرشاد الجوہری کو ہلاک کر دیا، جو یونٹ 840 کے اہم رکن اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کے تحت سرگرم تھے۔
لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف محمد علی احمد الحدّاد ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ترک حکام کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تحقیقات جاری ہیں