گزشتہ چند سالوں میں این ایم ایف نے کئی حملے کیے، جن میں کاپیسا، ننگرہار، کوہستان اور شمالی علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔2024 میں این ایم ایف نے پاکستان کی سرحد پر ننگرہار کے لالپور ضلع میں ایک بڑا حملہ کیا، جس میں متعدد طالبان اور پاکستانی ٹی ٹی پی ارکان ہلاک ہوئے۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس لائن ٹانک کا دورہ کرتے ہوئے شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس دہشت گردی کے خلاف بہادری سے لڑ رہی ہے
حکومتِ پاکستان نے اعلیٰ سطح پر سفارتی تبادلوں اور نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کابل، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور کیوبا سمیت اہم دارالحکومتوں میں نئے سفیروں اور ہائی کمشنر کی تعیناتی کی گئی ہے
برطانوی اور امریکی رپورٹس کے مطابق ابو زبیدہ کو دورانِ حراست 83 مرتبہ واٹر بورڈنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں نیند سے محروم رکھا گیا، شدید مار پیٹ کی گئی، اور 11 دن تک تابوت نما تنگ ڈبے میں بند رکھا گیا۔ سی آئی اے کی حراست کے دوران ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی۔
گزشتہ چند سالوں میں این ایم ایف نے کئی حملے کیے، جن میں کاپیسا، ننگرہار، کوہستان اور شمالی علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔2024 میں این ایم ایف نے پاکستان کی سرحد پر ننگرہار کے لالپور ضلع میں ایک بڑا حملہ کیا، جس میں متعدد طالبان اور پاکستانی ٹی ٹی پی ارکان ہلاک ہوئے۔
افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور یو این اے ایم اے کی قائم مقام سربراہ جارجٹ گیگنن کے مابین ملاقات میں دوحہ عمل کے تحت ورکنگ گروپس کی پیش رفت، انسداد منشیات اور نجی شعبے کی معاونت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
ذرائع کے مطابق باغِ بالا وہ تاریخی مقام ہے جہاں افغان شاہ کا محل واقع ہے، جسے اشرف غنی کے دورِ حکومت میں امریکی فنڈز سے دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ مقام تاریخی ورثہ ہونے کے باعث عوامی اور تجارتی تعمیرات کے لیے ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ تاہم الزام ہے کہ مولوی عبدالحکیم حقانی نے چیف جسٹس کی حیثیت سے خصوصی اجازت دے کر یہاں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان واپس آنے والے صرف 11 فیصد مہاجرین روزگار حاصل کر پائے ہیں، جبکہ 89 فیصد بے روزگار یا کم آمدنی والے کاموں پر مجبور ہیں
آئی او ایم کے مطابق واپس آنے والے افغانوں میں زیادہ تر کے پاس دستاویزات نہیں اور صرف 11% ملازمت یافتہ ہیں، امدادی کوششیں محدود وسائل کی وجہ سے ناکام ہیں
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ ویڈیو ان اختلافات کی عملی تصدیق بھی کرتی ہے۔ ویڈیو میں سربکف مہمند نے ٹی ٹی پی کی مرکزی قیادت کے بجائے عمر خراسانی کا نام لیا، جو اندرونی اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نور احمد نور، جو اس سے قبل افغان وزارتِ خارجہ میں پہلے سیاسی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نئی دہلی پہنچ چکے ہیں اور سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے متعارف کرا دیے گئے ہیں۔