Category: معیشت

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں 12 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز دیتے ہوئے زبان، نسل اور سیاسی مفادات کو بنیاد بنانے کی مخالفت کی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سرگودھا ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید اور سابق ایم پی اے فرخ امتیاز کھوکھر نے جماعت کے سیاسی مؤقف اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

صوبوں پر مالیاتی بوجھ بڑھاتے ہوئے انہیں اضافی 430 ارب روپے کا ریونیو جمع کرنے کا ہدف دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ صوبے وفاق کو تقریباً 2 ٹریلین روپے کا سرپلس فراہم کریں۔

غیر معمولی تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 1 لاکھ 64 ہزار 53 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کے مجموعی ادا شدہ سرمائے میں 218 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بڑھ کر 88 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

ملک میں قیمتوں میں اضافے کی رفتار عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی شرحِ اضافہ سے نمایاں طور پر کم رہی ہے۔ عالمی منڈی میں سب سے بڑا اتار چڑھاؤ مارچ اور اپریل 2026 کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے گرد سپلائی خدشات کے باعث دیکھنے میں آیا تھا۔

مہنگائی قابو میں رہی، کرنٹ اکاؤنٹ متوازن رہا اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری معاشی استحکام کی مثبت علامت قرار دی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے ساتھ ساتھ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اس ہفتے بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

اس راہداری کے قیام سے نہ صرف دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے لاتعداد نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ حکومت پاکستان اس وقت تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے کلیدی شعبوں میں چین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ابوظہبی اور کویت کے لیے لایا گیا یہ کارگو گوادر پورٹ پر اتارا جائے گا، جہاں سے اسے ٹرانس شپمنٹ کے ذریعے متعلقہ منزلوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ بندرگاہ اب علاقائی تجارت کا ایک فعال مرکز بنتی جا رہی ہے۔

خلیجی کشیدگی اور امریکہ ایران مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت بڑھ کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین اور ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اس قدر بڑے اضافے سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا