Category: خیبر اور بلوچستان

بھارت اور اسرائیل کا حالیہ عسکری و سائبر اشتراک درحقیقت پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے، مگر پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل سرحدوں کو محفوظ بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر قسم کی ہائبرڈ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔دہلی میں شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محمد علی محسن تقوی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو عالم اسلام کی اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے تعزیتی اجتماع کا اعلان کیا۔

آئی جی گلگت بلتستان اکبر ناصر نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح کیا ہے کہ فوج کے ساتھ ساتھ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی سڑکوں پر موجود رہیں گے اور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی منڈیاں شدید جھٹکے کے خطرے سے دوچارہیں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائی کے سبب تیل قیمتیں 130 ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان ہے۔

بھارت کے ڈیجیٹل پراکسی نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا گیا ہے جو بلوچستان میں دہشت گردی اور ریاست مخالف بیانیہ کو ہوا دینے میں مصروف تھا

افغان وزارتِ دفاع نے پاکستان کے اہم عسکری مراکز پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، تاہم زمینی حقائق نے ان تمام دعوؤں کو سراسر جھوٹ اور پراپیگنڈا ثابت کر دیا ہے

بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث شاہراہیں بند، درجنوں سیاح محصور، این-50 پر حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 27 زخمی

وادیٔ تیراہ میں شدید برفباری کے باعث نقل مکانی مشکل ہو گئی، سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، حکام نے انخلاء کی ڈیڈ لائن 5 فروری تک بڑھا دی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق صوبے میں گمشدہ افراد کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو چکا ہے اور گڈ گورننس و میرٹ کے ذریعے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات تشویشناک، مولانا امجد خان کے مطابق عوام اور دینی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکمران محض جلسوں میں مصروف ہیں اور حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے

دورے کے دوران ونگ کمانڈر نے طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی اور تعلیم کی اہمیت، قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار اور خود اعتمادی کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جو معاشروں کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرنیڈ کچرے کے ڈھیر میں موجود تھا۔

سکیورٹی فورسز نے خاران شہر میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنۃ الہندوستان" کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 20 کے قریب دہشت گرد ہلاک کر دیے

راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعد، خواتین پر مشتمل خطرناک گروہ ‘ڈائن’ آخرکار پشاور پولیس کے قبضے میں آ گیا۔ یہ گروہ بازاروں میں خواتین کو باتوں میں الجھا کر، ہمدردی اور تعویذ کے بہانے لاکھوں روپے لوٹ رہا تھا

بنوں پولیس کے مطابق راکٹ ایک زیرِ تعمیر عمارت سے ٹکرایا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں

سرکاری اعلامیے کے مطابق شہید ریحان زیب خان نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ، امن کے قیام اور معاشرتی بہتری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے، انتہا پسندی کے خلاف آگاہی پھیلانے اور سماجی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی۔