ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔
اسلام آباد میں فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کے نوٹسز، 15 روز میں تعمیل کی ہدایت۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ مالی بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق گرفتاری وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔
''پکلم
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔