"> ٹاپ اسٹوریز Archives - Page 9 of 18 - HTN Urdu

Category: ٹاپ اسٹوریز

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، نیتن یاہو نے حملہ آوروں کا محلہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

وزارتِ عظمیٰ نہ ملنے پر راجہ فاروق حیدر نے نظام اور اسلام آباد کے خلاف بیانات دینا شروع کر دیے، جو اصول پرستی کے بجائے سیاسی ناکامی کا عکس ہیں۔

راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

گوادر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بلوچ خاتون سمیت 10 حملہ آور ہلاک اور ایک شہری شہید ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سوات میں 400 غیرحاضر ملازمین پر کارروائی اور سیاسی پوسٹنگز کے انکشاف نے خیبرپختونخوا کی سابقہ حکومت کی خراب گورننس اور سیاسی مداخلت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے اسماعیلی برادری کے 34 جماعت خانے بند اور شیعہ امام بارگاہ پر قبضہ کرنے کے بعد مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور آزادی پر شدید قدغنیں عائد ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر، مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام نے 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یومِ شہدائے کشمیر انتہائی عقیدت و احترام  اور بھرپور انداز میں منایا

عظمٰی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جیل میں خصوصی سہولیات، میڈیا رسائی، اور پارٹی پالیسی مسلسل اثر رکھتے ہیں

یاد رہے کہ بھارت نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی تھی جس کے بعد ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلا گیا تھا اور پاکستان نے بھی تمام کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کے ہائی ایلٹیٹیوڈ ایڈونچر کو قطری شہزادی اسما کی نانگا پربت سر کرنے سے عالمی پذیرائی ملی ہے

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر روس کے فیصلے نے عالمی بحث چھیڑ دی، آئی سی سی کے وارنٹس اور پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

بلوچ لبریشن فرنٹ نے آپریشن بام کے تحت بلوچستان میں 17 حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے اب کڑا جوابی آپریشن متوقع ہے۔

روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا علاقائی توانائی کے مواقع کو بڑھا سکتا ہے، لیکن امریکہ کے ساتھ تناؤ اور امداد میں کمی کا خدشہ موجود ہے۔

اطلاعات کے مطابق لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں بی ایل اے کے مشتبہ مسلح افراد نے ایک سڑک پر رکاوٹ قائم کر کے کم از کم 10 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اغوا ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔ چند غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے کچھ شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

امریکی رکن کانگریس رو کھنہ کے پاکستان میں اظہار رائے پر تنقیدی بیان پر مبصرین نے دوہرے معیار پر سوالات اٹھا دیے

حکام کے مطابق پاکستان انسانی حقوق کا پابند ہے اور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے معیارات کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔