Category: خیبر

واضح رہے کہ گلبدین حکمتیار نے 2016 میں افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا اور گزشتہ چار سال کے دوران کابل میں سیاسی کردار ادا کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ طالبان کی واپسی کے بعد افغانستان میں سیاسی اختلاف رائے کے لیے گنجائش سکڑتی جا رہی ہے۔

قانت نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ وسیع تر مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے دیرپا بنیادوں پر بات چیت کریں، بصورتِ دیگر علاقائی رابطہ کاری کے منصوبوں پر سے اعتماد ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی، تاریخی اور سماجی طور پر بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ امن اور خوشحالی کی راہیں کھل سکیں۔

ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف نے آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اسپورٹس کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ازبکستان میں کھیلنے کے متعدد مواقع موجود ہیں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کو بین الاقوامی سطح پر نمبر ون لیگ بنانے کا ہدف ہے

ترجمان کے مطابق، کارروائیوں کے بعد علاقوں کی کلیئرنس کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خارجی کو چھپنے کا موقع نہ مل سکے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

سابقہ حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف محض سیاسی مفاد کی خاطر سیکیورٹی آپریشن کی مخلافت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ اختیار کیے ہوئی ہے

واقعہ تحصیل مٹہ کے دور دراز علاقے انزر ٹنگے میں پیش آیا، جو ماضی میں بھی عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہ چکا ہے۔

وفاقی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیمپس کی ڈی نوٹیفکیشن کا مقصد صرف سکیورٹی نہیں بلکہ زمین کا بہتر انتظام، مقامی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور غیر قانونی قبضوں کا خاتمہ بھی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جان بوجھ کر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کی منظوری میں تاخیر کر رہے ہیں؛ عاطف خان پی ٹی آئی رہنما

جے یو آئی نے مؤقف اپنایا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا ، لہذا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی اور قانونی طور پر درست نہیں

سابق وزیرِ اعلی علی امین گنڈا پور نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہماری پارٹی، ہماری مرضی، ہم جسے چاہیں وزیراعلیٰ بنائیں

یاد رہے کہ چند دن قبل عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلی کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلی نامزد کیا تھا۔

وادیِ تیراہ کی فوجی چوکی پر حملہ،11 ملکی محافظ جامِ شہادت نوش کرگئے