میر رضا علی قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ سندھ حکومت نے پولیس افسران کے کردار اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
بھارت اور چین کے درمیان اصل جھگڑا سرحد کی ادھوری حد بندی اور تاریخ کی مختلف تشریحوں کا ہے۔ چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کہتا ہے اور میک موہن لائن کو تسلیم نہیں کرتا، جبکہ بھارت اروناچل کو اپنی ریاست اور اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے اور اسی لکیر کو اپنی مشرقی سرحد کی بنیاد مانتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں بی ایل اے کے مشتبہ مسلح افراد نے ایک سڑک پر رکاوٹ قائم کر کے کم از کم 10 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اغوا ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔ چند غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے کچھ شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔