آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا اضافی عہدہ، مدتِ تقرری پانچ سال

قومی اسمبلی نے مسلح افواج سے متعلق اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا اضافی عہدہ بھی مل جائے گا
قومی اسمبلی نے مسلح افواج سے متعلق اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا اضافی عہدہ بھی مل جائے گا

فضائیہ اور بحریہ کے قوانین اور عدالتی تقرریوں سے متعلق ترامیم بھی منظور کی گئی ہیں، جن میں پہلی تقرری چیف جسٹس آف پاکستان کی ہوگی

November 14, 2025

قومی اسمبلی نے مسلح افواج سے متعلق تین اہم ترمیمی بل منظور کرلیے ہیں جن میں پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2025، پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 اور پاکستان نیوی ایکٹ ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔ خیال رہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بل ایوان میں پیش کیے جسے رائے شماری کے بعد منظور کر لیا گیا۔

صدر مملکت کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کی توثیق کے بعد ان ترامیم کو قانونی شکل میں دینے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق 27ویں ترمیم کے تحت متعدد قانونی تبدیلیاں ضروری تھیں، جن میں سب سے اہم چیف آف ڈیفنس سٹاف کے عہدے سے متعلق تھی۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ پانچ سال کے لیے ہوگا۔ اسی طرح فضائیہ اور بحریہ کے قوانین اور عدالتی تقرریوں سے متعلق ترامیم بھی منظور کی گئی ہیں، جن میں پہلی تقرری چیف جسٹس آف پاکستان کی ہوگی۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں فل کورٹ کانفرنس بھی طلب کر لی ہے۔

ان ترامیم کے نتیجے میں چیف آف آرمی سٹاف اب چیف آف ڈیفنس سٹاف بھی کہلائیں گے، جس کے ساتھ ہی ملک کی عسکری قیادت میں ایک اہم تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

دیکھیں: قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تنازع کے حل کے لیے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کردی۔

November 22, 2026

بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کردیا، عوامی لیگ کو بھارتی پراکسی قرار دینے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *