روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔
محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
ہرات میں مزار کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ طالبان دورِ حکومت میں آئی ایس کے پی کی بڑھتی ہوئی آپریشنل آزادی اور افغانستان کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بننے کی واضح نشاندہی کرتا ہے
افغان وزیرِ ہائر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے کابل یونیورسٹی کے دورے کے دوران ادب کے ایک طالب علم کو ازبک ٹوپی پہننے پر سرِعام تھپڑ مار دیا۔ عینی شاہدین نے واقعے کو نسلی تذلیل اور ثقافتی شناخت پر حملہ قرار دیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صرف مذہبی دائرے تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف نسلی گروہوں، خصوصاً غیر پشتون طلبہ، پر اپنی ثقافتی شناخت ترک کرنے کا دباؤ بھی بڑھا رہے ہیں۔
پاکستان نے افغان وزیر نور اللہ نوری کے ڈیورنڈ لائن سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سرحد کے وجود سے انکار زمینی حقیقت نہیں بدل سکتا، کابل ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بیانیہ مسخ کرنے سے گریز کرے
حاجی محمد محقق افغانستان کی اہم سیاسی شخصیت اور ہزارہ برادری کے نمایاں رہنما ہیں، جو ماضی میں بھی طالبان کے مخالف اتحادوں کا حصہ رہے ہیں اور علاقائی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے انسانی ہمدردی کی آڑ میں دہشت گردانہ پناہ گاہوں اور 'انسانی ڈھال' کے استعمال کو نظر انداز کر کے طالبان کے انتہا پسند بیانیے کو فروغ دیا ہے، جس سے خطے کے سکیورٹی حقائق مسخ ہو گئے ہیں
ارمچی میں چین کی سہولت کاری سے ہونے والے پاک افغان مذاکرات کابل کے رویے میں تبدیلی کا اشارہ دے رہے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مکالمے کی حمایت کی ہے، تاہم اس عمل کی کامیابی کا انحصار ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کے خلاف افغان حکومت کے ٹھوس اور عملی اقدامات پر ہے