Category: تازہ ترین

بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے بی جے پی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں میں بھاری کمیشن کی نذر ہونے والے فنڈز کو بے نقاب کر دیا۔

چناب بیاس لنک ٹنل کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہو گی، حکومت سے عالمی فورمز پر رجوع کا مطالبہ۔

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں؛ جنوبی لبنان کے دیہات پر رات گئے گولہ باری سے کشیدگی برقرار۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل اسلام آباد میں ہوئی تو میں وہاں جا سکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی میں بہت عمدہ کردار ادا کیا اور پاکستانی قیادت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

شہباز شریف نے جدہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، امریکہ ایران سیز فائر اور دوطرفہ اقتصادی و دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پریس بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے کہا کہ “پاکستانیوں نے اس پورے عمل میں شاندار ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کی دوستی اور اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں”۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے۔ دورے کا مقصد معاشی تعاون کا فروغ اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے

پاکستان نے لبنان کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے

اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کی اصل وجہ وہ نہیں جو دونوں طرف کے بیانات میں بتائی گئی۔ وینس نے کہا ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کا وعدہ نہیں دیتا، یہ سچ ہے۔ ایران نے کہا امریکہ ضرورت سے زیادہ مطالبات کر رہا ہے ، یہ بھی سچ ہے۔ مگر اصل بات دونوں کے پیچھے چھپی ہے

دوسری جانب مذاکراتی ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر فریقین کے درمیان نمایاں پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے 15 مطالبات میں سے ایران نے 11 کو قبول کیا، جبکہ ایران کے 10 مطالبات میں سے امریکہ نے 8 سے اتفاق کیا۔ یوں “اسلام آباد اکارڈ” کو جزوی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ باقی ماندہ نکات پر مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے لیے سیکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی وفود کو 'ویزا آن ارائیول' دینے اور ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے